بھارت

لالو یادو دہلی روانہ، کہا نریندر مودی کو الوداع کہنے کی کرانی ہے تیاری

ابھی میں جانچ کے لئے دہلی جا رہا ہوں۔ وہاں سے آنے کے بعد مجھے بنگلور جانا ہے اور نریندر مودی کی الوداعی کی تیاریاں کرنی ہیں۔

پٹنہ: آر جے ڈی سربراہ لالو یادو جمعرات کی صبح دہلی کے لئے روانہ ہو گئے۔ روانگی سے قبل انہوں نے اپوزیشن اتحاد کے اجلاس میں شرکت کا وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکز سے بی جے پی کا تخت جانا یقینی ہے۔

متعلقہ خبریں
لالو پرساد یادو کے زیادہ بچوں پر نتیش کمار کا طنز
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
بہار میں این ڈی اے کے واحد مسلم رکن پارلیمنٹ محبوب علی قیصر، آر جے ڈی میں شامل
”بھارت میراپریوار۔ میری زندگی کھلی کتاب“:مودی
میرے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں: لالو پرساد یادو

آر جے ڈی سربراہ لالو یادو نے رخصت ہوتے وقت کہا کہ ابھی میں جانچ کے لئے دہلی جا رہا ہوں۔ وہاں سے آنے کے بعد مجھے بنگلور جانا ہے اور نریندر مودی کی الوداعی کی تیاریاں کرنی ہیں۔ بی جے پی لیڈران بے تکے بیانات دے رہے ہیں۔ اس مرتبہ اپوزیشن کا اتحاد ایسا ہو گیا ہے کہ وہ نریندر مودی کو مرکز کے تخت سے باہر پھینک دیں گے۔

تیجسوی یادوکے خلاف داخل چارج شیٹ پر پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے لالو یادو نے کہا کہ چارج شیٹ چاہے کتنی ہی ہو جائے، کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ہم ایسی چارج شیٹ کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔ تیجسوی یادو کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑنے والا ہے۔

آر جے ڈی کے 27 ویں یوم تاسیس پر منعقدہ ایک پروگرام میں لالو پرساد کو نریندر مودی پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ 2024 کے انتخابات میں نریندر مودی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ ملک کو نریندر مودی کی ضرورت نہیں ہے۔ میں مقدمات سے نہیں ڈرتا۔ کیس کرو، کیس کرو۔ بس یہی ہو رہا ہے۔

اپنے شاندار انداز میں نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے انہیں تنبیہ کی کہ ہمیں پھول مالا بھی مل جا رہا ہے اور جس دن تو نارہب، جانا تارو توہرا کا گت ہوئی، بجھا جائی، سوچ لہ۔

چہارشبہ کے روز آر جے ڈی کے ریاستی دفتر میں شیڈول کاسٹ سیل کی طرف سے منعقد ایک پروگرام میں لالو پرساد نے کہا کہ 23 جون کے بعد ہم پھر سے بنگلور میں اکٹھے ہوں گے۔ 2024 کے انتخابات میں ہم لوگ جیتیں گے۔ بی جے پی کو اقتدار سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

a3w
a3w