دہلی

سنبھل مسجد تنازعہ، جوں کا توں موقف مزید 2 ہفتے برقرار

سپریم کورٹ نے اترپردیش کے سنبھل مسجد تنازعہ میں جوں کا توں موقف برقرار رکھنے کے اپنے احکام میں پیر کے دن 2ہفتوں کی توسیع کردی۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی)سپریم کورٹ نے اترپردیش کے سنبھل مسجد تنازعہ میں جوں کا توں موقف برقرار رکھنے کے اپنے احکام میں پیر کے دن 2ہفتوں کی توسیع کردی۔

جسٹس پی ایس نرسمہا اور جسٹس آلوک رادھے کی بنچ نے کہا کہ جامع مسجد سنبھل کی انتظامی کمیٹی نے 2 اپیلیں دائر کی ہیں۔

عدالت نے اپنی رجسٹری سے معاملہ کی انکوائری اور رپورٹ دینے کو کہا ہے۔

ہندو فریق کے وکیل وشنو شنکر جین نے جوں کا توں موقف کی برقراری میں توسیع کی مخالفت کی۔ مسجد کمیٹی کے وکیل حذیفہ احمدی نے تاہم رپورٹ آنے تک توسیع کا خیرمقدم کیا۔