شمال مشرق

کلکتہ ہائیکورٹ کے جج جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے بی جے پی میں شامل

بی جے پی میں شمولیت کے بعد جسٹس ابھیجیت گنگو پادھیائے نے کہا کہ میں ٹیم انڈیا میں شامل ہوا ہوں ۔نریندر مودی اور امیت شاہ کی قیادت میں ڈسپلن کے ساتھ ایک سپاہی کی طرح کام کرنا چاہتاہوں ۔ آج کہنے کو کچھ خاص نہیں

کلکتہ: کلکتہ ہائی کورٹ میں جج کے عہدہ سے دو دن قبل استعفیٰ دینے والے جسٹس ابھیجیت گنگو پادھیائے نے آج باضابطہ بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلیا ہے۔تاہم اس کے فوری بعد ترنمول کانگریس نے ایکس ہینڈل پر پوسٹ کرتے ہوئے ’’ایک تصویر پر ’’مائی لارڈ‘‘ لکھا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
26ہزار اساتذہ کی تقرری منسوخی پر روک لگانے سے سپریم کورٹ کا انکار
جوفرا آرچر کی جگہ کرس جارڈن ممبئی انڈینس میں شامل
کشمیر میں دہشت گردوں کو کچل دینے سیکوریٹی فورسس کو مکمل آزادی: منوج سنہا
کالی پوجا میں 10 ہزار بکروں کی قربانی کے خلاف درخواست مسترد
حکومت مغربی بنگال پر کلکتہ ہائی کورٹ کا 50 لاکھ کا جرمانہ

ساتھ میں بی جے پی کے انتخابی نشان کنول کا پھول لگایا ہے ۔اس کے ذریعہ ترنمول کانگریس یہ تاثر دینے کی کوشش کی ہے کہ وہ جج کے عہدہ پر جب تھے تو بی جے پی ان کی لئے مائی لارڈ تھی۔

بی جے پی میں شمولیت کے بعد جسٹس ابھیجیت گنگو پادھیائے نے کہا کہ میں ٹیم انڈیا میں شامل ہوا ہوں ۔نریندر مودی اور امیت شاہ کی قیادت میں ڈسپلن کے ساتھ ایک سپاہی کی طرح کام کرنا چاہتاہوں ۔ آج کہنے کو کچھ خاص نہیں۔ ہمارا مقصد ریاست میں ایک کرپٹ پارٹی کو مغربی بنگال سے باہر نکالنا ہے۔ تاکہ وہ 2026 میں اقتدار میں نہ آسکیں۔

 میں اس بدعنوان حکومت کے خلاف سخت لڑائی شروع کرنے کے لیے بی جے پی میں شامل ہواہوں۔ مجھے جو بھی ذمہ داری دی جائے گی میں اسے پورا کروں گا۔

ریاستی بی جے پی کے مرکزی مبصر منگل پانڈے نے کہاکہ تاپس رائے بی جے پی میں شامل ہو گئے ہیں۔ ابھیجیت نے آج شمولیت اختیار کی ہے۔ بی جے پی کی طاقت پھر بڑھ گئی۔ میں مرکزی قیادت کی جانب سے سابق جج صاحب کو خوش آمدید کہتا ہوں۔

ریاستی صدرسوکانت مجمدار، ریاستی اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری، ریاستی بی جے پی کے مرکزی مبصر منگل پانڈے، ایم پی لوکیٹ چٹوپادھیائے، ممبر اسمبلی اگنی مترا پال ابھیجیت کے بی جے پی میں شمولیت کے موقع پر موجود تھے۔

سوکانت مجمدار نے کہاکہ “ایک ممتاز شخص ابھیجیت گنگوپادھیائے بی جے پی خاندان میں شامل ہونے جا رہے ہیں۔ آنے والے دنوں میں بی جے پی انہیں انتخابات اور دیگر مقامات پر ان کا استعمال کیا جائے اگ۔

شوبھندو ادھیکاری نے کہا کہ، ’’میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ ریاست کی سیاست کو ایسے شخص کی ضرورت تھی۔ جب وہ اپنے مقصد پر کام کر رہا تھا تو اس پر حملہ کیا گیا۔ اس سے کام کرنے کی صلاحیت بھی چھین لی گئی۔ انہوں نے شمولیت سے قبل امت شاہ کا آشیرواد لیا۔ ہم ریاست سے اقربا پرورحکومت کو نکال باہر کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

ترنمول کانگریس نے آج ایک بار پھر جسٹس ابھیجیت گنگو پادھیائے کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ جج تھے تو ’ان کے گھر سیاسی شخصیات کا آنا جانا لگا رہتا تھا۔ آج یہ واضح ہے کہ وہ جج کی بنچ پر بیٹھ کر بی جے پی قیادت سے رابطے میں تھے۔ انہوں نے جج کے عہدے کی توہین کی ہے۔

ابھیجیت گنگو پادھیائےنے جب سے جج کے عہدہ سے استعفیٰ دیے کر بی جے پی میں شامل ہونے کا اعلان کیا اس وقت سے ہی ان کے بارے میں بحث اور تنقید شروع ہوگئی ہے۔ ترنمول نے ان کا مذاق اڑایا۔ سی پی ایم نے ریٹائرڈ جسٹس ابھیجیت کی سخت تنقید کی ہے۔

a3w
a3w