شمالی بھارت

سموسہ سیاست میں شدت، بی جے پی رکن اسمبلی نے چیف منسٹر کیلئے 11 سموسوں کا آرڈر دیا

ہماچل پردیش میں سموسہ سیاست میں شدت پیدا ہونے کے ساتھ ہی ایک بی جے پی رکن اسمبلی نے چیف منسٹر سکھویندر سنگھ سکھو کے لیے 11 سموسوں کا آن لائن آرڈر دیا۔

حمیر پور / شملہ (پی ٹی آئی) ہماچل پردیش میں سموسہ سیاست میں شدت پیدا ہونے کے ساتھ ہی ایک بی جے پی رکن اسمبلی نے چیف منسٹر سکھویندر سنگھ سکھو کے لیے 11 سموسوں کا آن لائن آرڈر دیا۔

متعلقہ خبریں
دنیش گنڈوراؤ کے گھر کو آدھا پاکستان کہنے پر ایف آئی آر درج
ملک ایک مضبوط حکومت کا انتخاب کرے گا، داغدار کا نہیں: کنگنا
25پروازوں میں بم کی اطلاع
رونالڈو سوشیل میڈیا پر سب سے مشہور اسٹار بن گئے
طلاق کی خبریں! ایشوریا کی بیٹی کے ہمراہ انڈیا واپسی کے بعد امیتابھ کی ٹوئٹ وائرل

سی آئی ڈی کی جانب سے ان واقعات کی ترتیب کی تحقیقات پر جن کے نتیجہ میں چیف منسٹر کے لیے تیار کردہ سموسے ان کے سیکوریٹی اسٹاف کو پیش کردیے گئے تھے، حمیر پور کے رکن اسمبلی آشیش شرما نے کانگریس حکومت پر طنز کرتے ہوئے آج یہ معلومات سوشل میڈیا پر پیش کیں۔

بہرحال کانگریس نے کہا کہ ریاستی حکومت نے ایسی تحقیقات کا حکم نہیں دیا تھا اور یہ سی آئی ڈی کا داخلی معاملہ ہوسکتا ہے۔ ایک سرکردہ سی آئی ڈی عہدیدار نے یہ بھی کہا کہ اس واقعہ کی رسمی تحقیقات کا حکم نہیں دیا گیا تھا۔

شرما نے ایک فیس بک پوسٹ میں کہا کہ ریاست کو پہلے ہی کئی مسائل جیسے بے روزگاری، مالی بحران، ملازمین کی پنشن میں تاخیر اور ڈی اے (گرانی الاؤنس) کے بقایہ جات کا سامنا ہے اور ایسے میں چیف منسٹر سکھو کے لیے لائے گئے سموسوں کے بارے میں تحقیقات کا حکم دیا جانا انتہائی مایوس کن ہے۔

انھوں نے کہا کہ جب پہاڑی ریاست کے عوام اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کررہے ہیں، حکومت کو ایسے چھوٹے موٹے معاملات پر نہیں بلکہ حقیقی مسائل پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ اس پر بطورِ احتجاج میں نے چیف منسٹر کو 11 سموسے بھیجے ہیں تاکہ انہیں یاد دلا سکوں کہ عوام کے حقیقی مسائل کو حل کرنا اہم ہے۔