بین الاقوامی

کوالالمپور سے آنے والی برطانوی خاتون بھی متاثر

فی الحال آسٹریلیا میں رہنے والی ایک برطانوی شہری کولکتہ کے نیتاجی سبھاش چندر بوس انٹرنیشنل ایرپورٹ پر کووِڈ19پازیٹیو پائی گئی۔

کولکتہ: فی الحال آسٹریلیا میں رہنے والی ایک برطانوی شہری کولکتہ کے نیتاجی سبھاش چندر بوس انٹرنیشنل ایرپورٹ پر کووِڈ19پازیٹیو پائی گئی۔

وہ ایر ایشیا کی پرواز سے پیر کی صبح کوالالمپور(ملایشیا) سے یہاں پہنچی تھی۔ کلبرن میری نامی یہ خاتون کولکتہ سے بودھ گیا جانے والی تھی۔

ریانڈم آر ٹی پی سی آر ٹسٹ میں کووِڈ 19 پازیٹیو پائے جاتے ہی اسے فوری الگ تھلگ کردیا گیا اور شمالی کولکتہ کے بالی گیٹ انفیکشیس ڈیسیز ہاسپٹل بھیج دیا گیا۔

ریاستی محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ BF.7 سب ویرینٹ سے متاثر ہے یا نہیں اس کا پتہ جینوم سیکوینسنگ کی رپورٹ آنے کے بعد ہی چلے گا۔

اس کا نمونہ کلکتہ اسکول آف ٹروپیکل میڈیسن کو بھیج دیا گیا ہے۔ کلبرن میری کے ساتھ ایرایشیا کی فلائٹ میں آنے والے دیگر 29 مسافرین کے بھی ٹسٹ کئے گئے لیکن ان میں کوئی بھی کووِڈ پازیٹیو نہیں نکلا تاہم ان سبھی کو کچھ وقت کے لئے نگرانی میں رکھا جارہا ہے۔