سوشیل میڈیا

سندھیا دیو ناتھن‘ ہندوستان میں میٹاکمپنی کی نائب صدر

سندھیا یکم جنوری 2023 سے اپنا نیا کردار ادا کرنا شروع کریں گی۔ وہ ایشیا پیسیفک (اے پی اے سی) کے انچارج میٹا کے نائب صدر ڈین نیری کے تحت کام کریں گی اور ایشیا۔پیسفک خطے میں میٹا کے آپریشن کی قیادت کرنے والی ٹیم کا حصہ ہوں گی۔

نئی دہلی: ڈیجیٹل سوشل نیٹ ورکنگ ٹیکنالوجی کمپنی میٹا، جو فیس بک، میسنجر، واٹس ایپ اور انسٹاگرام جیسی سوشل نیٹ ورک ایپس کی آپریٹر ہے، نے جمعرات کو میٹا انڈیا کے نائب صدر کے طور پر سندھیا دیو ناتھن کی تقرری کا اعلان کیا۔

میٹا انڈیا کی جانب سے ایک ریلیز کے مطابق سندھیا یکم جنوری 2023 سے اپنا نیا کردار ادا کرنا شروع کریں گی۔ وہ ایشیا پیسیفک (اے پی اے سی) کے انچارج میٹا کے نائب صدر ڈین نیری کے تحت کام کریں گی اور ایشیا۔پیسفک خطے میں میٹا کے آپریشن کی قیادت کرنے والی ٹیم کا حصہ ہوں گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ ہندوستانی تنظیم اور حکمت عملی کی قیادت کے لیے ہندوستان واپس آئیں گی۔سندھیا ہندوستان میں میٹا کے کاروبار کی طویل مدتی ترقی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے میٹا کے کاروبار اور آمدنی کی ترجیحات کو مربوط کرنے اور اپنے شراکت داروں اور صارفین کی خدمت پر توجہ مرکوز کریں گی۔