آندھراپردیش

آندھراپردیش میں لاری اور کار کی ٹکر، 5 افراد ہلاک

پولیس ذرائع نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب تروپتی کی طرف جارہی کار واسوی پولی ٹیکنک کالج کے قریب سڑک پر کھڑی سیمنٹ سے لدی لاری سے ٹکرا گئی، جس سے کار میں سوار پانچوں افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

اونگول: آندھرا پردیش میں ضلع پرکاشم کے کمبم شہر کے قریب لاری اور کار کے درمیان ٹکر میں تین خواتین سمیت پانچ افراد کی موت ہو گئی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب تروپتی کی طرف جارہی کار واسوی پولی ٹیکنک کالج کے قریب سڑک پر کھڑی سیمنٹ سے لدی لاری سے ٹکرا گئی، جس سے کار میں سوار پانچوں افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

مہلوکین کی شناخت جلاکانتی ناگی ریڈی (22)، چلاکلا انیمی ریڈی (75)، پالے اننت رمما (50)، چلاکلا آدی لکشمی (70) اور بھیمی ریڈی گرواما (70) کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ لوگ تروملا میں بھگوان بالاجی مندر کے درشن کے لئے جا رہے تھے۔

پولیس نے کیس درج کرکے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے کمبم کے سرکاری اسپتال بھیج دیا۔