حیدرآباد
چارمینار پر احتجاج منظم کرنے پر بی آر ایس قائدین کے خلاف مقدمات درج
چارمینار پر حکومت کے خلاف احتجاج کرنے پر بی آر ایس قائدین کے ٹی راما راؤ، پونالہ لکشمیا پدما راؤ گوڑ، ماگنتی گوپی ناتھ اور دیگر کے خلاف چارمینار پولیس نے دفعہ 188 کے تحت مقدمات درج کئے ہیں۔

حیدرآباد: کانگریس حکومت نے بی آر ایس قائدین کے خلاف مقدمات درج کئے ہیں جنہوں نے تلنگانہ کے سرکاری لوگو سے کاکتیہ کلا تھورانم اور چارمینار کے نشانات کو ہٹانے کی حکومت کی کوششوں کے خلاف احتجاج کیا تھا۔
چارمینار پر حکومت کے خلاف احتجاج کرنے پر بی آر ایس قائدین کے ٹی راما راؤ، پونالہ لکشمیا پدما راؤ گوڑ، ماگنتی گوپی ناتھ اور دیگر کے خلاف چارمینار پولیس نے دفعہ 188 کے تحت مقدمات درج کئے ہیں۔
پولیس نے بی آر ایس قائدین بشمول سابق ایم پی بی ونود کمار، ایم ایل سی بسواراجو ساریا، سابق ایم ایل اے ونئے بھاسکر، نریندر، پدی سدرشن ریڈی، زیڈ پی چیرمین ہنمکنڈہ سدھیر کمار، کھمم ورنگل نلگنڈہ گریجویٹ ایم ایل سی امیدوار راکیش ریڈی اور سابق کے یو ڈی اے چیرمین کے خلاف مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں۔