آندھراپردیش

آندھراپردیش کے سینی ٹیشن ورکرس نے ہڑتال شروع کردی

مطالبات کی تکمیل پر زوردیتے ہوئے آندھراپردیش کے سینی ٹیشن ورکرس نے ہڑتال شروع کردی۔

حیدرآباد: مطالبات کی تکمیل پر زوردیتے ہوئے آندھراپردیش کے سینی ٹیشن ورکرس نے ہڑتال شروع کردی۔

متعلقہ خبریں
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل
شمس آباد کی مندر میں مورتی کو نقصان، ایک شخص گرفتار
شرمیلا کی سیکوریٹی میں اضافہ کی درخواست
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ
موسیٰ پروجیکٹ، مکانات کے انہدام کی مخالفت،اندرا پارک پرمہادھرنا

انہوں نے کہاکہ وزیراعلی وائی ایس جگن نے انتخابات سے قبل کئے گئے وعدوں کو پورا نہیں کیا۔ان سینی ٹیشن ورکرس نے یکساں کام یکساں تنخواہ کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔

انہوں نے حکومت پر زوردیا کہ وہ اقل ترین تنخواہ 26ہزارروپئے کرے۔ انہوں نے سوال کیا کہ جگن نے پچھلے ساڑھے چار سالوں میں صفائی کے ورکرس کے ساتھ کیا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صفائی ورکرس پر شدید کام کا دباو ہے۔ حکومت ان کی تنخواہوں میں اضافہ کے مطالبہ کو بھی نظر انداز کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کام کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے مطابق اجرت میں اضافہ نہیں کیاگیا ہے۔ ہر ورکر کو 15 ہزار روپے تنخواہ دی جاتی ہے۔