ممبئی: انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس کے 1990 بیچ کے راجستھان کیڈر کے افسر سنجے ملہوترا نے آج ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے 26ویں گورنر کے طور پر چارج سنبھال لیا۔
مسٹر ملہوترا کو مسٹر شکتی کانتا داس کی جگہ مقرر کیا گیا ہے۔
مسٹر داس کو سروس میں توسیع نہیں ملی ہے۔
مسٹر ملہوترا، جو وزارت خزانہ میں ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے سکریٹری تھے، ان کی میعاد تین سال ہے۔
ان کی تقرری کام کاج سنبھالنے کے ساتھ ہی موثر ہو گئی ہے۔