انٹرٹینمنٹ

راکھی ساونت کو عدالت سے یکم/فروری تک عبوری راحت

بمبئی ہائی کورٹ نے ممبئی پولیس کو اداکارہ راکھی ساونت کے خلاف کوئی جابرانہ کارروائی نہ کرنے کی عبوری راحت یکم فروری تک جاری رکھنے کی ہدایت دی۔

ممبئی: بمبئی ہائی کورٹ نے ممبئی پولیس کو اداکارہ راکھی ساونت کے خلاف کوئی جابرانہ کارروائی نہ کرنے کی عبوری راحت یکم فروری تک جاری رکھنے کی ہدایت دی۔

متعلقہ خبریں
سائی بابا کی رہائی کے خلاف حکومت مہاراشٹرا کی اپیل مسترد
گھر میں یسوع مسیح کی تصویر کی موجودگی، مکین کے عیسائی ہونے کا ثبوت نہیں: بمبئی ہائی کورٹ
راہول گاندھی ہتک عزت کیس: عبوری راحت میں توسیع
نواب ملک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

ساونت کے خلاف ایک اور اداکارہ نے شکایت میں الزام عائد کیا کہ ساونت نے اس کے نامناسب ویڈیوز اور تصاویر کوگشت کیا۔ پیر کو عدالت نے ممبئی پولیس کو ماڈل کے کیس میں بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کے خلاف منگل تک کوئی کارروائی نہ کرنے کی ہدایت دی۔

ساونت‘ ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع ہوئی تھیں۔ استغاثہ کے مطابق راکھی ساونت نے شکایت کنندہ کے کچھ ویڈیوز میڈیا کو دکھائے جو جنسی نوعیت کے تھے۔ جسٹس ایم ایس کارنک کی بنچ نے معاملے کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

ممبئی پولیس نے ماڈل۔اداکارہ کی شکایت پر ساونت کے خلاف کیس 19/ جنوری کو درج کیا تھا۔ ماڈل اداکارہ نے الزام عائد کیا کہ ساونت نے اس کے نامناسب ویڈیوز اور تصاویر بنائے جو وائرل ہوگئے۔

ممبئی پولیس نے کہا کہ شکایت پر راکھی ساونت اور ایڈوکیٹ فالگونی برہم بھٹ کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔

منگل کو ممبئی کی سیشن عدالت میں ساونت کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد اداکارہ کو امبولی پولیس نے حراست میں لیا تھا۔