چھپرا: بہار میں سارن ضلع کے کوپا تھانہ علاقے میں سڑک حادثے میں ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔
پولیس ذرائع نے منگل کو یہاں بتایا کہ مفصل تھانہ علاقہ کے بساڈھی گاؤں کے رہنے والے امریندر سنگھ کا بیٹا راہل کمار سنگھ (27) موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ اسی دوران نائکا بازار کے قریب تیز رفتار بے قابو ٹرک نے موٹر سائیکل کو اپنی زد میں لے لیا۔
اس حادثے میں نوجوان کی موت ہوگئی۔
حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہو گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال بھیج دیا اور اس معاملے میں ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔