کھیل

سرفراز خان کی ایرانی کپ میں شاندار ڈبل سنچری (ویڈیو)

بنگلہ دیش کے خلاف ٹسٹ سیریز کیلئے ٹیم انڈیا نے سرفراز خان کو یقینی طورپر ٹیم میں منتخب کیا لیکن انہیں ایک بھی میچ میں کھیلنے کا موقع نہیں دیا گیا۔ اب سرفراز خان نے ایرانی کپ میں شاندار ڈبل سنچری اسکور کی ہے۔

ممبئی: بنگلہ دیش کے خلاف ٹسٹ سیریز کیلئے ٹیم انڈیا نے سرفراز خان کو یقینی طورپر ٹیم میں منتخب کیا لیکن انہیں ایک بھی میچ میں کھیلنے کا موقع نہیں دیا گیا۔ اب سرفراز خان نے ایرانی کپ میں شاندار ڈبل سنچری اسکور کی ہے۔

سرفراز نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں ممبئی کیلئے ایک اور شاندار اننگز کھیلی ہے۔ سنچریاں بناکر انہوں نے ایک بار پھر ٹیم انڈیا میں جگہ کیلئے اپنا دعویٰ داغ دیا ہے۔ سرفراز خان نے میچ کے دوسرے دن شاندار بیاٹنگ کرتے ہوئے 276 گیندوں میں 25 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 221 رن بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

ان کی اس شاندار ڈبل سنچری کی مدد سے ممبئی نے دن کا کھیل ختم ہونے تک 9 وکٹ کھوکر 536 رن بنائے تھے۔ ممبئی نے ایک موقع پر محض 37 رنوں پر اپنے 3 وکٹس گنوادیئے تھے۔ تاہم اس کے بعد کپتان اجنکیا رہانے (97) اور شریاس ایئر (57) نے ٹیم کو سہارا دیا۔ لیکن اصل کام سرفراز خان نے انجام دیا۔

فرسٹ کلاس کرکٹ میں سرفراز خان کی یہ 15ویں سنچری ہے۔ سرفراز کی ڈبل سنچری کی بدولت ابتدائی جھٹکوں سے شروع ہونے والی ممبئی کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں بڑا اسکور کھڑا کرلیاہے۔ کانپور میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹسٹ سیریز کے آخری میچ کے اختتام سے قبل ہی سرفراز کو رہا کرکے ایرانی کپ کھیلنے کیلئے بھیج دیا گیا۔

سرفراز نے ایرانی کپ میں داخل ہوتے ہی ڈبل سنچری بنا ڈالی۔ سرفراز کی یہ ڈبل سنچری ہندوستانی ٹیم انتظامیہ پر بھی سوال اٹھارہی ہے کہ وہ پلیئنگ الیون میں جگہ کیوں نہیں بناسکتے؟۔

ایرانی کپ کی پچ پر ریسٹ آف انڈیا کے خلاف ٹھوس اننگز کے بعد اب امید کی جارہی ہے کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی 3 ٹسٹ میچوں کی ہوم سیریز میں نہ صرف ٹیم میں منتخب ہوں گے بلکہ انہیں کھیلنے کا موقع بھی ملے گا