جموں و کشمیر

میر واعظ نظربند، جامع مسجد جانے سے روک دیا گیا

حریت کانفرنس سربراہ میرواعظ عمر فاروق کو جمعہ کو ان کے بنگلہ میں نظربند کردیا گیا۔ انہیں سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز ِ جمعہ ادا کرنے سے روک دیا گیا۔

سری نگر: حریت کانفرنس سربراہ میرواعظ عمر فاروق کو جمعہ کو ان کے بنگلہ میں نظربند کردیا گیا۔ انہیں سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز ِ جمعہ ادا کرنے سے روک دیا گیا۔ مسجد کی انتظامی کمیٹی نے یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
میرواعظ عمر فاروق، نظربند
عالمی برادری، مسئلہ فلسطین کا منصفانہ حل نکالے: میرواعظ عمر فاروق
میرواعظ مولوی عمر فاروق کو رہا کیاجائے:ڈاکٹر فاروق عبداللہ

انجمن اوقاف جامع مسجد سری نگر نے میرواعظ کو نگین میں ان کے بنگلہ میں نظربند کردینے پر انتظامیہ کی سخت مذمت کی اور کہا کہ میرواعظ کوجامع مسجد میں مذہبی فریضہ کی ادائیگی سے روک دیا گیا۔

اڈمنسٹریشن نے آج صبح میرواعظ کو اطلاع دی کہ وہ نظربند ہیں اور انہیں آج جامع مسجد جانے کی اجازت نہیں۔

انجمن اوقاف نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ میرواعظ کی نظربندی چہارشنبہ کے دن گورنمنٹ میڈیکل کالج سری نگر میں پیش آئے مذہبی اہانت کے واقعہ کا نتیجہ ہے۔

جی ایم سی کیمپس میں چہارشنبہ کے دن کئی طلبا اور جونیر ڈاکٹرس نے ایک طالب ِ علم کے خلاف احتجاج کیا تھا جس نے ایک ایپ پر مذہبی اہانت والی تصویر ڈسپلے کی تھی۔

میڈیکل کالج انتظامیہ نے طالب ِ علم کو معطل کردیا۔ پولیس نے کیس درج کرلیا اور تحقیقات جاری ہیں۔