حیدرآباد

ستیہ وتی راتھوڑ برہنہ پا کونسل پہونچیں

اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ بی آر ایس کو اسمبلی انتخابات میں شکست کے بعد ستیہ وتی راتھوڑ نے قسم کھائی کہ جب تک بی آر ایس کو دوبارہ اقتدار حاصل نہیں ہوجاتا وہ چپل نہیں پہنیں گی اور آج بغیر چپل پہننے وہ اسمبلی آئیں۔

حیدرآباد: بی آر ایس رکن کونسل و سابق ریاستی وزیر ستیہ وتی راتھوڑ نے کہا کہ ان کی زندگی کا مقصد بی آر ایس کو دوبارہ اقتدار میں لانا اور کے سی آر کو تیسری بار چیف منسٹر بنتا دیکھنا ہے۔

یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ بی آر ایس کو اسمبلی انتخابات میں شکست کے بعد ستیہ وتی راتھوڑ نے قسم کھائی کہ جب تک بی آر ایس کو دوبارہ اقتدار حاصل نہیں ہوجاتا وہ چپل نہیں پہنیں گی اور آج بغیر چپل پہننے وہ اسمبلی آئیں۔

انہوں نے کانگریس حکومت پر الزام لگایا کہ سمکا سارکا جاترا کیلئے فنڈس کو 100کروڑ سے کم کرتے ہوئے75 کروڑ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے حکومت سے جاترا کے لئے نقائص سے پاک انتظامات کے لئے مکمل 100 کروڑ روپے جاری کریں۔ضلع ملگ کے ایٹو ناگارم میں ہر دوسال میں ایک بار سمکا سارکا کی جاترا منعقد ہوتی ہے۔

a3w
a3w