مہاراشٹرا

ایر انڈیا کی پرواز میں این آر آئی مسافر کی بدتمیزی

ایرانڈیا کی لندن۔ممبئی پرواز میں ایک بدتمیز مسافر کو اس کی سیٹ سے باندھ دیاگیا کیونکہ اس نے طیارہ کے ٹوائلٹ میں سگریٹ نوشی کی تھی۔

ممبئی: ایرانڈیا کی لندن۔ممبئی پرواز میں ایک بدتمیز مسافر کو اس کی سیٹ سے باندھ دیاگیا کیونکہ اس نے طیارہ کے ٹوائلٹ میں سگریٹ نوشی کی تھی۔

متعلقہ خبریں
میاچ کے دوران سگریٹ پینے پر خالد محمود پر تنقید

مسافرین سے غلط برتاؤ کیاتھا اور دوران پرواز طیارہ کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی تھی۔

مسافر کی شناخت یوایس این آر آئی رتناکرترویدی(37 سالہ) کی حیثیت سے ہوئی ہے۔ ایرانڈیا کی پرواز نے ہفتہ کے دن ممبئی میں لینڈنگ کی۔ ایرانڈیا کے عملہ نے پولیس کو بتایاکہ مسافر بے قابو ہوگیاتھا۔

وہ ٹوائلٹ میں سگریٹ نوشی کرتا پکڑا گیا کیونکہ اسموک الارم بج اٹھا تھا۔ ہندوستانی پروازوں میں سگریٹ نوشی ممنوع ہے۔

عملہ نے جب اس کے ہاتھ سے سگریٹ لے کر پھینک دیا توہ چلانے لگا اور ارکان عملہ کو گالیاں دینے لگا۔ اس کی بدتمیزی حد سے بڑھ جانے پر طیارہ کے عملہ نے اس کے ہاتھ پیر اس کی سیٹ سے باندھ دئیے۔

طیارہ میں موجود ایک میڈیکو مسافر نے یہ معلوم کرنے کیلئے ترویدی کا معائنہ کیاکہ وہ حالت نشہ میں ہے یا اس کا دماغ خراب ہے۔

سہارپولیس نے ترویدی کو حراست میں لے لیا۔ اس کے نمونے جانچ کے لئے لیاب بھیج دئیے گئے۔ رپورٹ کا انتظار ہے۔

a3w
a3w