مشرق وسطیٰ

سعودی عرب کا عالمی سطح پراونٹوں کیلئے ’پاسپورٹ‘ کے اجرا کا اعلان

سعودی حکام کا کہنا تھا کہ کیمل پاسپورٹ ایک جامع شناختی دستاویز کے طور پر کام کرتا ہے، کیمل پاسپورٹ میں مائیکرو چپ نمبر، پاسپورٹ نمبر اور تاریخ پیدائش شامل ہے ۔

ریاض: عودی عرب نے عالمی سطح پر اونٹوں کے لیے ’پاسپورٹ‘ کے اجرا کا اعلان کردیا۔

متعلقہ خبریں
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی
سعودی عرب میں میڈیکل و انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم کے مواقع پر IIPA کا رہنمائی سیشن
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ
سعودی میں منشیات اسمگلنگ 6 کو سزائے موت


سعودی حکام کے مطابق پروجیکٹ کا افتتاح سعودی نائب وزیرماحولیات، پانی اور زراعت منصورالمشیطی نے کیا۔


سعودی حکام نے بتایا کہ حکومت نے عالمی سطح پر اونٹوں کے لیے ’پاسپورٹ‘ کے اجرا کا اعلان کیا ہے جو شناختی اور تنظیمی دستاویز کا کردار ادا کرے گا۔


سعودی حکام کا کہنا تھا کہ کیمل پاسپورٹ ایک جامع شناختی دستاویز کے طور پر کام کرتا ہے، کیمل پاسپورٹ میں مائیکرو چپ نمبر، پاسپورٹ نمبر اور تاریخ پیدائش شامل ہے ۔


اس کے علاوہ کیمل پاسپورٹ میں اونٹ کا نام، نسل، جنس، رنگ اور جائے پیدائش بھی شامل ہے جب کہ کیمل پاسپورٹ میں شناخت کیلئے جانور کی تصویر بھی موجود ہے۔


سعودی حکام کے مطابق سعودی عرب کے قومی ورثے میں 2.2 ملین اونٹ رجسٹرڈ ہیں، ریاض ریجن میں رجسٹرڈ اونٹوں کی تعداد سب سے زیادہ 65 لاکھ 64 ہزار سے زائد ہے۔