حیدرآباد

اے پی کے نائب وزیراعلی پون کلیان بیٹے کی صحت یابی کے بعد حیدرآباد واپس

حیدرآباد ایئرپورٹ پر پون کلیان کو اپنے بیٹے مارک کو گود میں اٹھائے اور انا کو ساتھ چلتے ہوئے دیکھا گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے نائب وزیراعلی و اداکار پون کلیان اپنی اہلیہ انا لیزنیوا اور بیٹے مارک شنکر پونونوچ کے ساتھ ہفتہ کی رات 12 اپریل کو ہندوستان واپس پہنچ گئے۔

متعلقہ خبریں
ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے حملوں پر مسلم پرسنل لا بورڈ کا اظہارِ تشویش، ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
پون کلیان کے بیان کی مکمل حمایت: بنڈی سنجے
گورنمنٹ ڈگری کالج فلک نما میں انا–اکّا مینٹورشپ انٹرن شپ تربیتی پروگرام کا آغاز
محرم الحرام 2026 کے انتظامات پر بی جے پی وفد کی کمشنر پولیس حیدرآباد سے ملاقات
جماعتِ اسلامی ہند گریٹر حیدرآباد ویمنز ونگ کے زیرِ اہتمام صحافیوں اور این جی اوز کا اجلاس

حیدرآباد ایئرپورٹ پر پون کلیان کو اپنے بیٹے مارک کو گود میں اٹھائے اور انا کو ساتھ چلتے ہوئے دیکھا گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

9 اپریل کو سنگاپور میں مارک کے اسکول میں پیش آئے بڑے آتشزدگی کے واقعہ میں 8سالہ مارک معمولی جھلس گیا تھا اور اسے دھویں کے اثرات سے سانس لینے میں بھی دقت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس واقعہ کے بعد پون کلیان فوری طور پر سنگاپور روانہ ہو گئے تھے۔11 اپریل کو مارک کے تایا اور پون کلیان کے بھائی، چرنجیوی نے ایک بیان جاری کیا کہ مارک کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے اور وہ گھر پر تیزی سے صحتیاب ہو رہا ہے۔

اپنے بیٹے کی صحت یابی کے بعد پون کلیان اب اپنی سیاسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کریں گے اور ساتھ ہی اپنی آئندہ پان انڈیا فلم”ہری ہرا ویرا ملّو“ کی آخری شوٹنگ شیڈول میں بھی شامل ہوں گے، جس کی عالمی ریلیز 9 مئی 2025 کو متوقع ہے۔