مشرق وسطیٰ

سعودی عرب نےایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایرانی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا

سعودی عرب نے اسرائیل کی جانب سے علی الصباح ایران پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایرانی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

ریاض: سعودی عرب نے اسرائیل کی جانب سے علی الصباح ایران پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایرانی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ایران عالمِ اسلام کی پہلی دفاعی لائن ہے صیہونی صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
شاہ رخ خان نے ریاض میں’جوائے ایوارڈز 2026‘ کو پہلے سے کہیں زیادہ خوبصورت قرار دیا
ڈاکٹر مہدی کا محکمہ ثقافتی ورثہ و آثار قدیمہ تلنگانہ کا دورہ، مخطوطات کے تحفظ کے لیے ایران سے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

العربیہ کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ” ایران کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہیں۔”

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ حملہ "ایرانی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین اور اقدار کی خلاف ورزی ہے۔”

مملکت نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور کشیدگی کم کرنے کے لیے کام کریں اور خطے میں طویل فوجی تصادم کے سنگین نتائج سے خبردار کر دیا۔

اس سے قبل اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے ایران کے اندر تقریباً 20 اہداف پر حملے کیے ہیں۔ اس حملےمیں 100 سے زیادہ طیاروں اور ڈرون شامل تھے جنہوں نےمیزائلوں کی تیاری کی تنصیبات، دفاعی نظام اور دیگر اہداف کو نشانہ بنایا۔

جبکہ ایرانی فضائی دفاع کا کہنا ہے کہ نقصان محدود تھا، جب کہ اس کے فضائی دفاع کے نظام نے اسرائیلی حملے کو ناکام بنانے میں کامیابی حاصل کی۔