مشرق وسطیٰ

سعودی عرب نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کردیا

کابینہ اجلاس میں کہا گیا کہ عرب امن منصوبے کے تحت امن عمل دوبارہ شروع کیا جائے۔ سعودی کابینہ اجلاس میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی بھی مذمت کی گئی۔

ریاض: سعودی عرب نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے، 1967 کی حد بندی کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کردیا۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں کہا گیا کہ دارالحکومت مشرقی بیت المقدس کے ساتھ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ کابینہ کا اجلاس
سعودی شاہ سلمان کے طبی معائنے (ویڈیو)
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ
سعودی میں منشیات اسمگلنگ 6 کو سزائے موت

کابینہ اجلاس میں کہا گیا کہ عرب امن منصوبے کے تحت امن عمل دوبارہ شروع کیا جائے۔ سعودی کابینہ اجلاس میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی بھی مذمت کی گئی۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ نے بھی اسرائیل کو خبردار کردیا ہے کہ غزہ سے جبری نقل مکانی کا اسرائیلی حکم انسانیت کے خلاف جرم ہے، اس پر بین الاقوامی فوجداری عدالت سزا دے سکتی ہے۔

اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے روزانہ جنگی اور عالمی انسانی قوانین کی خلاف ورزیوں کی اطلاعات مل رہی ہیں، فلسطینیوں کوغزہ سے نکلنے کا اسرائیلی حکم غیر قانونی سمجھا جائے گا۔