مشرق وسطیٰ

اسرائیلی وزيراعظم کا عرب امارات کے صدر سے رابطہ

محمد بن زید النہیان نے اسرائیلی وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ غزہ میں انسانی ہمدردی کی راہداری کو بغیر کسی تاخیر کے کھولا جائے۔ یاد رہے کہ 7 اکتوبر کے بعد یہ اسرائيلی وزيراعظم کا کسی بھی عرب رہنما سے پہلا رابطہ ہے۔

تل ابیب: اسرائیلی وزيراعظم بن یامین نیتن یاہو کا متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کو ٹیلی فون،جنگ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ٹیلی فونک رابطے میں ہونے والی گفتگو میں دونوں سربراہوں نے تنازع کو پھیلنے سے روکنے پر اتفاق کیا۔

متعلقہ خبریں
نیتن یاہو نے کم وسائل میں بھی لڑنے کا اعلان کیا
ویڈیو: اسرائیل میں حکومت کے خلاف ہنگامے پھوٹ پڑے
حماس کی شرائط منظور نہیں: نتن یاہو
اسرائیل میں حکومت کے خلاف ہزاروں افراد کا مظاہرہ
مشرقی یروشلم پر گولہ باری کے خلاف کارروائی کا عزم: نتن یاہو

اس موقع پر شیخ محمد بن زايد النہیان نے اسرائيلی وزیراعظم سے کہا کہ تمام یرغمالیوں کو فوری رہا کیا جانا چاہیے۔انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ غزہ میں انسانی ہمدردی کی راہداری کو بغیر کسی تاخیر کے کھولا جائے۔ یاد رہے کہ 7 اکتوبر کے بعد یہ اسرائيلی وزيراعظم کا کسی بھی عرب رہنما سے پہلا رابطہ ہے۔

a3w
a3w