مشرق وسطیٰ
ٹرینڈنگ

سعودی عرب نے غیر ملکیوں پر بڑی پابندی عائد کردی

وزارت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ’سبزی منڈی میں غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی سعودائزیشن کے لیے ہے‘۔ سبزی منڈی میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے ہر غیر ملکی کو کفیل سے لیٹر کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

ریاض: سعودی عرب کے شہر جدہ میں غیر ملکیوں پر بڑی پابندی کردی گئی، جدہ کی سبزی منڈی میں غیر ملکیوں کا خرید و فروخت کی غرض سے داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
کویت نے غیر ملکیوں کے لئے نیا قانون لاگو کردیا
اردو اکیڈمی جدہ کی جانب سے قونصل خانہ ہند جدہ میں 24 واں یوم قومی تعلیم کے موقع پر فَقِیدُ المِثَال جلسہ
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ
سعودی میں منشیات اسمگلنگ 6 کو سزائے موت

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت ماحولیات، پانی و زراعت کے مکہ مکرمہ ریجن دفتر کی جانب سے جاری کئے گئے فیصلے پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے۔

وزارت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ’سبزی منڈی میں غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی سعودائزیشن کے لیے ہے‘۔ سبزی منڈی میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے ہر غیر ملکی کو کفیل سے لیٹر کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب تاجروں اور سبزی منڈی کے سرمایہ کاروں نے وزارت کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ’سبزی منڈی میں خرید وفروخت سعودی شہریوں تک محدود ہونی چاہئے‘۔

تاجروں اور سبزی منڈی کے سرمایہ کاروں نے فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے سبزی منڈی کے تفتیشی دوروں کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل صحافتی ٹیم کی جانب سے جب سبزی منڈی کا دورہ کیا گیا تو اس بات کا انکشاف ہوا تھا کہ وہاں غیر ملکی نگراں اداروں کی پروا کئے بغیر خرید وفروخت میں مصروف ہیں۔

اس بات کا بھی مشاہدہ ہوا تھا کہ ڈرائیور کے پیشے کے حامل غیر ملکی سبزی منڈی میں تاجروں سے سبزی خرید کر باہر ٹھیلے لگا کر فروخت کرنے میں مصروف تھے۔