کویت نے غیر ملکیوں کے لئے نیا قانون لاگو کردیا
کویتی حکومت نے غیر ملکیوں کے لئے نیا قانون لاگو کردیا ہے جس کے تحت اب کویت سے باہر نکلنے سے قبل زیر التواء ٹریفک خلاف ورزیوں (چالانات) کی ادائیگی کرنی ہوگی تاہم اس ضمن میں حکومت نے آسان طریقے متعارف کرائے ہیں۔
کویت: کویتی حکومت نے غیر ملکیوں کے لئے نیا قانون لاگو کردیا ہے جس کے تحت اب کویت سے باہر نکلنے سے قبل زیر التواء ٹریفک خلاف ورزیوں (چالانات) کی ادائیگی کرنی ہوگی تاہم اس ضمن میں حکومت نے آسان طریقے متعارف کرائے ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام وزارت پر واجب الادا قرضوں کی مناسب وصولی کو یقینی بنانے کے لئے جاری کوششوں سے ہم آہنگ ہے۔
کویت چھوڑنے کا ارادہ رکھنے والا کوئی بھی تارک وطن اس ضابطے کی تعمیل کرنے کے لئے روانہ ہونے سے قبل وزارت داخلہ کے نظام کے اندر اپنے پروفائل سے منسلک کسی بھی ریکارڈ شدہ ٹریفک کی خلاف ورزیوں کی ادائیگی کرنے کا پابند ہے۔
وزارت نے اس عمل کے لئے آسان طریقے بنادیئے ہیں جس کے باعث غیر ملکی تارکین وطن، وزارت کے الیکٹرانک پورٹل کے ذریعے یا جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ نامزد محکموں کا دورہ کر کے اپنے واجبات ادا کر سکتے ہیں۔