کرناٹک: پارک میں بیٹھی خاتون کی کار میں گھسیٹ کر اجتماعی عصمت ریزی
ملزمین نے مرد دوست کو دھمکی دی اور خاتون کو کار میں گھسیٹ کر لے گئے۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ چلتی کار میں اس کی اجتماعی عصمت ریزی کی گئی۔ پولیس نے کہا کہ ملزمین کار ڈوملور، اندرانگر، انیکال اور نائیس روڈ پر لے گئے اور پوری رات جرم کا ارتکاب کیا۔
بنگلورو: پارک میں اپنے عاشق کے ساتھ بیٹھی ایک نوجوان خاتون کو جبراً کار میں گھسیٹ کر اس کی اجتماعی عصمت ریزی کی گئی۔ یہ واردات کورامنگلاپولیس اسٹیشن کی حدو دمیں پیش آئی۔
پولیس نے کیس کے سلسلے میں چار افراد کی ٹولی کو گرفتار کرلیا۔ ملزمین کی شناخت ستیش، وجئے، سریدھر اور کرن کی حیثیت سے کی گئی۔ پولیس کے مطابق یہ واردات 25/ مارچ کو رات دیر گئے پیش آئی۔ نوجوان خاتون نیشنل گیمس ولیج پارک میں اپنے مرد دوست کے ساتھ بیٹھی ہوئی تھی۔
ملزمین نے مرد دوست کو دھمکی دی اور خاتون کو کار میں گھسیٹ کر لے گئے۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ چلتی کار میں اس کی اجتماعی عصمت ریزی کی گئی۔ پولیس نے کہا کہ ملزمین کار ڈوملور، اندرانگر، انیکال اور نائیس روڈ پر لے گئے اور پوری رات جرم کا ارتکاب کیا۔
بعد ازاں ملزمین نے اسے 26/ مارچ کی اولین ساعتوں میں اس کے مکان کے قریب چھوڑدیا۔صبح 4بجے گھر پہنچنے کے بعد خاتون کو دواخانہ لے جایا گیا اور بعد ازاں پولیس میں شکایت درج کروائی گئی۔