مشرق وسطیٰ

سعودی عرب کے مفتی شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کا انتقال

شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کے انتقال پر ملک بھر کے علماء، حکام اور عوام نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ریاض: سعودی عرب کے اعلیٰ مذہبی پیشوا اور گرینڈ مفتی، شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ، اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔ سعودی پریس ایجنسی (SPA) کے مطابق شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ نومبر 1940 میں پیدا ہوئے اور 1999 سے سعودی عرب کے اعلیٰ مفتی کے عہدے پر فائز تھے، یعنی تقریباً 26 سال تک انہوں نے اہم دینی ذمہ داریاں سرانجام دیں۔

متعلقہ خبریں
اقلیتی اسکالرشپس، وزیراعظم سے مداخلت کیلئے مفتی اعظم کا مطالبہ
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی
سعودی عرب میں میڈیکل و انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم کے مواقع پر IIPA کا رہنمائی سیشن
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ

ان کے انتقال کے بعد سعودی عرب اور دیگر اسلامی ممالک میں شہروں میں تعزیتی بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔ شیخ عبدالعزیز کی علمی اور روحانی خدمات کو بڑے پیمانے پر سراہا جا رہا ہے، خاص طور پر فتاویٰ دینے، عوامی مسائل اور دینی معاملات پر رہنمائی فراہم کرنے میں ان کا کردار نمایاں رہا۔

شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کے انتقال پر ملک بھر کے علماء، حکام اور عوام نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔