دہلی

اقلیتی اسکالرشپس، وزیراعظم سے مداخلت کیلئے مفتی اعظم کا مطالبہ

مفتی اعظم ہند شیخ ابوبکر احمد نے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر اقلیتی امور اسمرتی ایرانی کو اقلیتی برادریوں کی ہائیر ایجوکیشن اسکالرشپس میں بے قاعدگیوں کے تعلق سے لکھا ہے۔

ترواننت پورم: مفتی اعظم ہند شیخ ابوبکر احمد نے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر اقلیتی امور اسمرتی ایرانی کو اقلیتی برادریوں کی ہائیر ایجوکیشن اسکالرشپس میں بے قاعدگیوں کے تعلق سے لکھا ہے۔

انہوں نے فوری طورپر اصلاح ِ احوال کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے خاص طورپر مولانا آزاد نیشنل اسکالرشپ روکے جانے کا مسئلہ اٹھایا۔

نیشنل مائناریٹی اکنامک ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے جسے وزارت ِ اقلیتی امور نے اسکالرشپس بانٹنے کی ذمہ داری دی ہے‘ مانا ہے کہ اسے وزارت سے فنڈس حاصل کرنے جدوجہد کرنی پڑرہی ہے۔

مفتی اعظم نے یہ بھی نشاندہی کی کہ درج فہرست ذاتوں و قبائل اور دیگر پسماندہ طبقات کے لئے جے آر ایف اور ایس آر ایف جیسی اسکالرشپس کی رقم بڑھادی گئی ہے جبکہ اقلیتی طلبا کو ملنے والی اسکالرشپس میں کوئی اضافہ نہیں ہوا اور یہ اسکالرشپس زیرالتوا بھی ہیں جس سے یہ سوال اٹھتا ہے کہ اقلیتوں سے کہیں بھیدبھاؤ تو نہیں ہورہا ہے۔

مفتی اعظم کے مکتوب میں عیسائی‘ مسلمان‘ سکھ اور پارسی برادریوں کے طلبا کی حالت ِ زار بیان کی گئی۔

a3w
a3w