مشرق وسطیٰ

سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طیب اردغان سے ملاقات

سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے ترکیہ کے صدر کا پرتپاک استقبال کیا، شاہی محل میں معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، ترکیہ کے صدر کی آمد پر باضابطہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا

جدہ: سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ترک صدررجب طیب اردغان سے ملاقات کی ، دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون بڑھانے پر زور دیا جبکہ متعدد معاہدوں پر دستخط بھی ہوئے۔

متعلقہ خبریں
خادم حرمین شریفین اور ولیعہد کی جانب سے ’احسان‘ پلیٹ فام کو 7 کروڑ ریال کا عطیہ
نتن یاہو کے ماتھے پر ایسی سیاہی ملی گئی ہے جو کبھی دھْل نہیں سکے گی: اردغان
آکاسا ایر کو ریاض، جدہ، دوحہ، کویت پروازیں چلانے کی اجازت
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا آئندہ ہفتے دورہ پاکستان متوقع
سعودی عرب، خاتون کو ہراساں کرنے پر ہندوستانی شہری گرفتار (ویڈیو)

تفصیلات کے مطابق ترک صدررجب طیب اردغان دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے میں سعودی عرب کے دارالحکومت جدہ پہنچ گئے۔

سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے ترکیہ کے صدر کا پرتپاک استقبال کیا، شاہی محل میں معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، ترکیہ کے صدر کی آمد پر باضابطہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا

بعد ازاں سعودی ولی عہد اور ترکیہ کے صدر کی ملاقات ہوئی ، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اردوآن کے دورے اور ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔ملاقات میں دونوں برادر ملکوں کے تعلقات کے پہلووں، مشترکہ تعاون کے امکانات اور مختلف شعبوں میں انہیں ترقی دینے کے مواقع کا جائزہ لیا گیا اور دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

اس موقع پر وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان، وزیر سپورٹس شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی بن فیصل اور شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بھی موجود تھے۔

سعودی ولی عہد اور ترکیہ کے صدر کی ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان کئی مفاہمتی یاداشتوں اور معاہدوں پر بھی دستخط ہوئے۔ سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکی اور سعودی عرب نے توانائی، براہ راست سرمایہ کاری اور دفاع سمیت متعدد شعبوں میں باہمی تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے۔

قبل ازیں صدر رجب طیب اردغان کا جدہ پہنچنے پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا خیر مقدم کیا۔ صدر رجب طیب اردغان کا اپنے خلیجی دورے کے پہلے مرحلے میں سعودی عرب کے شہر جدہ میں پہنچنے پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایک سرکاری تقریب کے ساتھ خیر مقدم کیا ہے۔

تقریب کے بعد، ایردوان اور ولی عہد شہزادہ سلمان نے السلام محل میںون آن ون ملاقات کی اور بعد میں دونوں ممالک کے وگود کے درمیان مذاکرات کی صدارت کی۔

مذاکرات کے بعد ترکیہ اور مملکت سعودی عرب کے درمیان براہ راست سرمایہ کاری، دفاعی صنعت، توانائی، دفاع اور مواصلات کے شعبوں میں ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے ۔

صدرایردوان نے شہزادہ سیلمان کو ترکیہ کی تیار کردہ پہلی مقامی کار سفید رنگ میں توگ کار پیش کی۔ صدر ایردوان اور ولی عہد شہزادہ سلمان نے السلام محل کے صحن میں کچھ دیر توگ کار کا جائزہ لیا۔ صدر اردغان ولیعہد سیلمان کی ڈڑوائیو کردہ توگ گاڑی کے ذریعے اپنے ہوٹل روانہ ہوگئے۔

a3w
a3w