امریکہ و کینیڈا

ہندوستان کے کلاسیکل ڈانسر کو امریکہ میں گولی ماردی گئی

امرناتھ گھوش شام کو چہل قدمی کے لیے نکلے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ ہلاک ہوگئے۔ امرناتھ گھوش کے والد بچپن میں چل بسے تھے جبکہ والدہ کا انتقال 3 سال قبل ہوا تھا۔

سینٹ لوئس: امریکہ میں ہندوستان کے کلاسیکل ڈانسر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ میڈیا کے مطابق کلاسیکل ڈانسر امرناتھ گھوش کا تعلق کولکتہ سے تھا اور وہ امریکی ریاست میزوری کے شہر سینٹ لوئس کی واشنگٹن یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کے طالب علم  تھے۔

متعلقہ خبریں
پرینکا چوپڑا نے بالی ووڈ چھوڑنے کی وجہ بتاتی
اروناچل میں مشتبہ انتہاپسند نے سابق رکن اسمبلی کو گولی ماردی
پلوامہ میں کشمیری پنڈت سنجئے شرما کو گولی مارکر ہلاک کردیاگیا

رپورٹس کے مطابق امرناتھ گھوش شام کو چہل قدمی کے لیے نکلے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ ہلاک ہوگئے۔ امرناتھ گھوش کے والد بچپن میں چل بسے تھے جبکہ والدہ کا انتقال 3 سال قبل ہوا تھا۔

امرناتھ گھوش کے دوستوں اور رشتہ داروں نے حکومت سے قتل کی تحقیقات اور ان کی آخری رسومات کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی پولیس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔

a3w
a3w