شمالی بھارت

پرشانت کشور کا نتیش کمار پر نیا طنز

جنتادل یو کے قومی جنرل سکریٹری آفاق احمد نے پوچھا کہ پرشانت کو بی جے پی کے خلاف بونے میں اتنا ڈر کیوں ہے جس کے پاس چیف منسٹر کے دور میں طویل عرصہ تک محکمہ شوارع کا قلمدان تھا۔

پٹنہ: چیف منسٹر بہار نتیش کمارکے سابق مددگار پرشانت کشور نے دعویٰ کیا کہ ریاست میں ایک موضع کو ذریعہ سڑک ضلع مستقر سے اس لئے نہیں جوڑا گیا کہ 15برس قبل چیف منسٹر پر جوتا پھینکنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ پرشانت کشو رنے اپنی جن سوراج مہم کے تحت ضلع مغربی چمپارن کے دیہاتیوں سے بات چیت میں نتیش کمار پر یہ تازہ طنز کیا ہے۔

 ریاست میں 3500 کیلو میٹر طویل پدیاترا کے دوران پرشانت کشور نے جمعہ کے دن جوگاپٹی میں ہجوم سے کہا کہ بیٹیا ٹاؤن 32 کیلومیٹر دور ہے۔ دھول سے اٹی سڑک سفر کرنے والوں کے لئے عذاب بنی ہوئی ہے جن پر دمہ کا حملہ ہونا طئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ سڑک اس لئے نہیں بنائی جارہی ہے کہ یہاں کسی نے 15 سال قبل چیف منسٹر پر جوتا پھینکا تھا۔ جوتا پھینکنے والا آج تک نہیں ملا لیکن سارے علاقہ کو اس کی سزا دی جارہی ہے۔ نتیش کمار کی پارٹی نے فوری پلٹ وار کیا۔

جنتادل یو کے قومی جنرل سکریٹری آفاق احمد نے پوچھا کہ پرشانت کو بی جے پی کے خلاف بونے میں اتنا ڈر کیوں ہے جس کے پاس چیف منسٹر کے دور میں طویل عرصہ تک محکمہ شوارع کا قلمدان تھا۔

a3w
a3w