تعمیر ملت کی جانب سے غریب و ذہین طلبا کیلئے اسکالرشپ
معتمد عمومی عمر احمد شفیق نے بتایا کہ کل ہند مجلس تعمیر ملت کی جانب سے آٹھویں جماعت کے غریب ذہین طلبا وطالبات کو اسکالرشپ دی جارہی ہے۔

حیدرآباد (پریس نوٹ) معتمد عمومی عمر احمد شفیق نے بتایا کہ کل ہند مجلس تعمیر ملت کی جانب سے آٹھویں جماعت کے غریب ذہین طلبا وطالبات کو اسکالرشپ دی جارہی ہے۔
اس سلسلہ میں تعلیمی سال برائے 2025-26کیلئے سیدخلیل اللہ حسینیؒ میموریل اسکالرشپ کے فارمس کی اجرائی کی تاریخ میں 12اگست تک توسیع کردی گئی ہے۔ حیدر آباد ورنگاریڈی کے سرکاری وامدادی اور خانگی مدارس میں جماعت ہشتم میں زیر تعلیم طلبا وطالبات اسکالرشپ کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔
اس ضمن میں اسکریننگ ٹسٹ بھی منعقد ہوگا جس کیلئے کوئی فیس نہیں ہوگی۔ والدین، سرپرست، صدور مدارس اور اساتذہ سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ اہل طلبا و طالبات کو اسکالرشپ کے اسکریننگ ٹسٹ میں شریک کروائیں۔ اسکالرشپ کے فارم بلا معاوضہ دفتر تعمیرملت مدینہ منشن نارائن گوڑہ حیدر آباد سے بہ اوقات کار 11:00بجے دن تا 5:00بجے شام حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انگلش میڈیم کے طلبا و طالبات کیلئے 60 فیصد اور اردو میڈیم طلبا وطالبات کیلئے 50فیصدنشانات حاصل کرنے والے طلبا وطالبات ہی اسکالرشپ کے اہل ہوں گے اور یہی طلبا و طالبات اپنے رپورٹ کا رڈ کے زیراکس ساتھ فارم حاصل کرسکتے ہیں۔
اسکریننگ ٹسٹ جماعت ہفتم کے نصاب کے مطابق ہوگا جس میں دینی معلومات پر مبنی سوالات بھی شامل رہیں گے۔ مزید تفصیلات کیلئے دفتر تنظیم سے اوقات کار میں شخصی طور پر یا 04024755230 پر ربط پیداکرسکتے ہیں۔