تلنگانہ

بی جے پی و بی آر ایس میں خفیہ مفاہمت: سی وینکٹ ریڈی

رکن سی پی آئی نیشنل ورکنگ کمیٹی سی وینکٹ ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ کے اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس کے امیدواروں کے خلاف آئی ٹی کے دھاوے سے یہ ظاہر ہورہا ہے کہ بی آر ایس اور بی جے پی کے درمیان خفیہ مفاہمت ہے۔

حیدرآباد: رکن سی پی آئی نیشنل ورکنگ کمیٹی سی وینکٹ ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ کے اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس کے امیدواروں کے خلاف آئی ٹی کے دھاوے سے یہ ظاہر ہورہا ہے کہ بی آر ایس اور بی جے پی کے درمیان خفیہ مفاہمت ہے۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
نائیڈو کو 7 منڈل واپس کرنے کے لئے راضی کریں:ہریش راؤ
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت

انہوں نے کہا کہ ملک کے 5 ریاستوں کے انتخابات سے ملک کے عوام کس جماعت کی تائید کررہے ہیں‘ واضح ہوجائے گا۔ سی وینکٹ ریڈی آج پریس کلب بشیر باغ میں تلنگانہ اسٹیٹ ورکنگ جرنلٹس اسوسی ایشن کے میٹ دی پریس کے پروگرام کو مخاطب کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کالیشورم پراجکٹ جسے تلنگانہ ریاست کا سب سے بڑا پراجکٹ ہونے کا دعویٰ کیا جارہا تھا۔ اس پراجکٹ کے چند ستون زمین میں دھنس گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس کی جانب سے عوام کو گمراہ کرنے کے لئے کئی حربے استعمال کئے جارہے ہیں۔

اس کے باوجود ریاست کے عوام حکومت کے خلاف ووٹ دیں گے۔ انہوں نے توقع کا اظہار کیا کہ اسمبلی حلقہ کوتہ گوڑم سے سی پی آئی امیدوار کے سامبا شیوا راؤ کامیابی حاصل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے دھاوے صرف کانگریس کے قائدین پر کئے جارہے ہیں جبکہ آئی ٹی کے عملے کی جانب سے بی جے پی اور بی آر ایس قائدین کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیونسٹ جماعتوں نے اسمبلی حلقے منگوڑ کے ضمنی انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینے کے لئے بی آر ایس کی تائید کی تھی۔

اس کے باوجود چیف منسٹر کے سی آر نے ان کے اس احسان کو فراموش کردیا۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس تمام شعبوں میں ناکام ہوگئی ہے۔ تلنگانہ کے عوام اس جماعت کو سبق سکھائیں۔ ٹی یو ڈبلیو جے جنرل سکریٹری کے وراصت علی نے خیرمقدمی تقریر کی۔ سی وینکٹ ریڈی نے صحافیوں سے پوچھے گئے سوالوں کا جواب دیا۔

a3w
a3w