جرائم و حادثات

شرابی بیٹے کا قتل کرنے کے بعد باپ نے پولیس کے سامنے خودسپردگی اختیار کی

شرابی بیٹے کا قتل کرنے کے بعد باپ نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا یہ واردت تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم میں پیش آئی۔

حیدرآباد: شرابی بیٹے کا قتل کرنے کے بعد باپ نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا یہ واردت تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم میں پیش آئی۔

متعلقہ خبریں
روڈی شیٹر ایوب خان گرفتار
جائیداد کے لئے نوجوان کے ہاتھوں باپ اور ماموں کا قتل
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
نرمل میں 2 روزہ ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا اختتام
نرمل میں ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا افتتاح

بتایاجاتا ہے کہ 35 سالہ جے شنکر بے روزگار تھا۔

وہ شراب پی کر اپنے والدین کو ہراساں کیاکرتا تھا اور مزید شراب پینے کیلئے رقم دینے کامطالبہ کرتے ہوئے اپنے والدین کی پٹائی بھی کرتا تھا۔

اس کا باپ 80 سالہ جے راجیا، پرائیویٹ اسکول میں کام کرتا تھا۔

بیٹے کی ہراسانی سے تنگ آکر راجیا نے منگل کی صبح کی اولین ساعتوں میں اپنے بیٹے کا اُس وقت قتل کردیا جب وہ گھر میں سورہا تھا۔

بعد ازاں اس نے پولیس کے سامنے خودسپردگی اختیار کی۔