تلنگانہ

تلنگانہ: سائبرمجرموں کے جال میں پھنس کر رقم سے محرومی، طالب علم کی خودکشی

اس رقم سے محرومی پر یہ لڑکا کافی مایوس تھا۔

حیدرآباد: کم سرمایہ کاری پر زیادہ رقم ملنے کے لالچ میں رقم سے محروم ہونے پر ایک طالب علم نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔

متعلقہ خبریں
سنگ دل اولاد نے ضعیف ماں کو گھر سے باہر نکال دیا
طالب علم کو زدوکوب کا واقعہ، ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں نزول قرآن کا مقصد اور نماز کی اہمیت و فضیلت کے موضوع پر جلسہ
مولانا ابوالکلام آزاد تقسیم ہند اور دو قومی نظریے کے سخت مخالف تھے
یلندو: جمعیت علماء کی منڈلی سطح پر نئی باڈی کا انتخاب

تلنگانہ کے کریم نگرضلع کے بیتگال کے رہنے والا طالب علم سائبر مجرموں کے جال میں پھنس گیا جنہوں نے کم سرمایہ کاری پرزیادہ رقم کمانے کی امید دلاتے ہوئے اس کے پاس سے 90ہزارروپئے کی رقم اقساط میں حاصل کرلی۔

اس رقم سے محرومی پر یہ لڑکا کافی مایوس تھا۔

ارکان خاندان کو اس بات کی اطلاع کی ڈرسے اس نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔

سائبر مافیا کے چنگل میں پھنسنے سے کئی زندگیاں گذشتہ سال برباد ہوئی ہیں اور کئی افراد نے خودکشی کرلی۔