مذہب

دینی تعلیم کے بغیر دنیوی تعلیم بیکار: مفتی خلیل احمد اور دیگر علماء کا خطاب، طلبہ میں اسناد و انعامات کی تقسیم

مُلا سلیمؔؒ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر ٹرسٹ کے زیر اہتمام معھد برکات العلوم عربیہ ملحقہ جامعہ نظامیہ، جاوید نگر، محمدؐ نگر، عیدی بازار میں منعقدہ 11ویں سالانہ جلسہ عطائے خلعت و دستار بندی، تقسیم اسناد و انعامات سے خطاب کیا۔

حیدرآباد: نومنتخبہ امیر جامعہ جامعہ نظامیہ، مفکر اسلام زین الفقہاء حضرت العلامہ مفتی الحاج خلیل احمد صاحب قبلہ و شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ اور رکن تأسیسی کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ نے مُلا سلیمؔؒ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر ٹرسٹ کے زیر اہتمام معھد برکات العلوم عربیہ ملحقہ جامعہ نظامیہ، جاوید نگر، محمدؐ نگر، عیدی بازار میں منعقدہ 11ویں سالانہ جلسہ عطائے خلعت و دستار بندی، تقسیم اسناد و انعامات سے خطاب کیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: مولانا حافظ پیر شبیر احمد نے نبی ﷺ کی تعلیمات پر زور دیا
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری
محفل نعت شہ کونین صلی اللہ علیہ وسلم و منقبت غوث آعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ
محترمہ چاند بی بی معلمہ منڈل پرجاپریشد اپر پرائمری اسکول کوتّہ بستی منڈل جنگاؤں کو کارنامہ حیات ایوارڈ

انہوں نے کہا کہ حیدرآباد دکن میں ہمہ وقتی مع دارالاقامہ خواتین و طالبات کے لئے معھد برکات العلوم عربیہ ملحقہ جامعہ نظامیہ اور سکندرآباد میں ہمہ وقتی مع دارالاقامہ لڑکوں کے لئے مدرسۂ خیر الانامؐ ملحقہ جامعہ نظامیہ، چھ کروڑ کی لاگت سے ادارہ عزیزم مولانا ابو عبداللہ الحاج محمد اسلم جاوید نقشبندی بانی معھد، جبکہ ضلع ونپرتی کے کوتہ کوٹہ میں جُز وقتی مدرسۂ حسنات العلوم عربیہ (ملحقہ معھد برکات العلوم عربیہ) جیسے بافیض دینی ادارے ملت اسلامیہ کی ترقی و استحکام اور سربلندی کے لئے چلائے جا رہے ہیں۔

مولانا مفتی صاحب قبلہ نے مزید کہا کہ والدین اپنی اولاد کے لئے علم سے بڑھ کر کوئی تحفہ نہیں ہے، مال و دولت اور زمین جائیداد باقی رہنے والی نہیں ہے۔ انہوں نے ایک حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی بندہ حافظ قرآن بنتے بنتے مر جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی قبر میں ایک فرشتہ مقرر فرماتا ہے جو اس کو حافظ قرآن اپنے فضل و کرم سے پایہ تکمیل تک پہنچاتا ہے۔

جلسہ سے حضرت مولانا حافظ مفتی عمر فاروق الہاشمی نقشبندی، رکن مجلس انتظامی جامعہ نظامیہ، نگران جلسہ حضرت مولانا الحاج عمدۃ الحکمت سید شاہ نعمت اللہ قادری، بانی و ناظم اعلیٰ مدرسہ انوار العلوم عربیہ، حضرت مولانا الحاج محمد سلطان احمد نقشبندی، جنرل سیکریٹری کل ہند انجمن طلبا قدیم جامعہ نظامیہ، ناظم جلسہ اسد العلماء تنویر صحافت مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی مولوی کامل الحدیث جامعہ جامعہ و جنرل سیکریٹری کل ہند سنی علماء و مشائخ بورڈ نے بھی خطاب کیا۔

شہہ نشین پر حضرت علامہ الحاج سید شاہ عزیز اللہ قادری نقشبندی مجددی افتخاری شیخ العقائد جامعہ نظامیہ، مفسر قرآن حکیم حضرت مولانا محمد محی الدین قادری محمودی، خازن کل ہند انجمن طلبا قدیم، مولانا مفتی سید عبدالباقی قادری ثانی، سجادہ نشین حضرت شفیق چمن بودھن، حضرت مولانا الحاج محمد عبدالعزیز نقشبندی بلاک بلیٹ انٹرنیشنل کوچ حال مقیم امریکہ، مولانا حافظ محمد خان غوری، جمیع السلاسل صدر مدرس معھد و مدرسہ خیر الانامؐ، مولانا حافظ سید اسماعیل ذبیح اللہ، حافظ محمد عبدالقدیر، مولانا حافظ شیخ عقیل قادری، مولانا حافظ قاضی محمد علی نقشبندی چیف ایڈیٹر قصویٰ 7 چینل، مولانا ابو بکر محی الدین نقشبندی، محمد عظمت قادری، محمد مختار قادری، محمد ضمیر قادری، محمد پرویز قادری، محمد اعظم ابوالعلائ، مولانا حافظ اسماعیل قادری اور جناب سید شاہ اسد اللہ حسینی کے علاوہ اولیائے طلبہ و طالبات اور عامۃ المسلمین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

صوفی محمد عرفان احمد قادری، معتمد معھد برکات العلوم عربیہ نے شکریہ ادا کیا اور 35 طالبات کو نقد انعام سے نوازا۔