عراق نے اسرائیل کے خلاف شکایت درج کرا دی
عراق حکومت نے ایران پر حملہ کے دوران عراقی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر اسرائیل کے خلاف اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس اور سلامتی کونسل میں شکایت درج کروا دی ہے۔
بغداد (یو این آئی) عراق حکومت نے ایران پر حملہ کے دوران عراقی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر اسرائیل کے خلاف اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس اور سلامتی کونسل میں شکایت درج کروا دی ہے۔
عراق حکومت کے ترجمان ‘باسم عوادی’ نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ 26 اکتوبر کو ایران پر حملے کے دوران عراقی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر اسرائیل کے خلاف اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کو احتجاجی نوٹ بھیجا گیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ عراق کے وزیراعظم محمد شیعہ السوڈانی نے وزارت خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ، دو طرفہ حکمت عملی فریم ورک معاہدے کی شرائط اور امریکہ کی سیکورٹی ضمانت کے تحت، اس خلاف ورزی کے حوالے سے امریکی فریق سے رابطہ کیا جائے۔
عوادی نے کہا ہے کہ عراقی حکومت عراق کی خودمختاری، آزادی اور سرزمین کے تقدس کے ساتھ مضبوط وابستگی کی تصدیق کرتی ہے اور ان خلاف ورزیوں سے نمٹنے کے لیے مختلف سطحوں پر کام کر رہی ہے۔ ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ عراقی فضائی حدود یا سرزمین کو دوسرے ملکوں، خاص طور پر ہمسایہ ممالک پر حملہ کرنے کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
عراق کی یہ حکمت عملی، علاقائی تنازعات کے دوران اپنی سرزمین کے استحصال کا سدّباب کر کے خطے کا استحکام برقرار رکھنے کی خواہش کا اظہار ہے اور تنازعات کے حل بذریعہ مذاکرات و باہمی افہام و تفہیم کی حمایت کی عکاسی کرتی ہے۔
Photo Source: @Mhmmd_Jordan