کھیل

سری لنکا نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا

سری لنکا نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، چمیکا کرونارتنے اور لاہیرو کمارا کو متھیسا پاتھیرانا اور داسن شنکا کی جگہ ٹیم میں شامل کیا ہے۔ اس پچ پر 280-300 کا اسکور اچھا ہو سکتا ہے۔

لکھنؤ: آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں پیر کے روز آسٹریلیا بمقابلہ سری لنکا کے میچ میں کوسل مینڈس نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔

متعلقہ خبریں
پانچ کھلاڑی آخری مرتبہ ورلڈکپ کھیلیں گے
ورلڈکپ:شائقین نے لائیو اسٹریمنگ کا ریکارڈ بنادیا

لکھنؤ کے اٹل بہاری واجپائی ایکانا کرکٹ اسٹیڈیم میں آج ٹاس جیتنے کے بعد سری لنکا کے کپتان کوسل مینڈس نے کہا کہ دن کے وقت بیٹنگ کے لیے وکٹ اچھی لگ رہی ہے اور ہمارے پاس جس طرح کے اسپنرز ہیں اسے دیکھ کر ہمیں لگتا ہے کہ ہمیں پہلے بیٹنگ کرنی چاہیے۔

سری لنکا نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، چمیکا کرونارتنے اور لاہیرو کمارا کو متھیسا پاتھیرانا اور داسن شنکا کی جگہ ٹیم میں شامل کیا ہے۔ اس پچ پر 280-300 کا اسکور اچھا ہو سکتا ہے۔

آسٹریلیائی کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ ہم بھی پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے۔ ہم نے پچھلے کچھ دنوں میں اچھی مشق کی ہے اور مجھے امید ہے کہ سب کچھ اچھی حالت میں ہیں۔ ہم بغیر کسی تبدیلی کے میدان میں اتر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا اب تک دو میچ کھیل چکا ہے اور پوائنٹس ٹیبل میں اس کا نمبر سب سے آخر میں پہنچ گیا ہے کیونکہ وہ اب تک ایک بھی میچ جیت نہیں سکا ہے۔