سوشیل میڈیا

گوا میں سلی سول کیخلاف دائر درخواست خارج

مرکزی خواتین و بچوں کی ترقی کی وزیر اسمرتی ایرانی کی بیٹی مبینہ طور پر اس بار سے وابستہ تھی۔ اس کا ایکسائز لائسنس معطل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

پنجی: گوا کے ایکسائز کمشنر نارائن گیڈ نے جمعرات کو سلی سول اور ریسٹورنٹ اینڈ بار کے خلاف دائر شکایت کو خارج کردیا۔ مرکزی خواتین و بچوں کی ترقی کی وزیر اسمرتی ایرانی کی بیٹی مبینہ طور پر اس بار سے وابستہ تھی۔ اس کا ایکسائز لائسنس معطل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

گیڈ نے اپنے حکم میں کہا کہ تجدید قانونی اور درست ہے، کیونکہ یہ انتھونی ڈا گاما کی موت کے بعد ان کی اہلیہ کو منتقل کیا گیا تھا۔

سماجی کارکن ایڈوکیٹ آئرس روڈریگس نے شمالی گوا کے آساگاو میں ریستوران کو جاری کردہ لائسنس کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ایکسائز لائسنس کی تجدید مسٹر اینتھونی دا گاما کے نام پر کی گئی تھی جس کی مدت تجدید کی تاریخ سے ایک سال قبل ختم ہو چکی تھی۔

انہوں نے محکمہ ایکسائز سے لائسنس کے حصول کے لیے جعلی اور من گھڑت دستاویزات کی تیاری کا ذکر کرتے ہوئے لائسنس کی معطلی اور تحقیقات کا حکم دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

 انہوں نے بتایا کہ لائسنس کی تجدید جون 2022 میں ہوئی تھی، جبکہ لائسنس یافتہ کا انتقال گزشتہ سال 17 مئی میں ہوا تھا۔ سماجی کارکن نے ایکسائز کمشنر کے حکم کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کی بات کہی ہے۔

a3w
a3w