کانگریس کے سینئر لیڈر اےمحمد کا انتقال
اے محمد نے کیرالہ پردیش کانگریس کے ممبر اور جنرل سکریٹری، کالی کٹ ڈسٹرکٹ کانگریس کے سکریٹری اور ملاپورم ڈسٹرکٹ کانگریس کے صدر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ انڈین نیشنل ٹریڈ یونین کانگریس (انٹک) کے سرگرم رکن تھے۔
ملاپورم: کانگریس کے سینئر لیڈر اور کیرالہ کے سابق وزیر اےمحمد کا طویل علالت کے بعد اتوار کے روز یہاں ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا ان کی عمر 87 برس تھی پسماندگان میں اہلیہ پی وی مریما، دو بیٹے ڈاکٹر ریاض علی اور شوکت اور دو بیٹیاں اعنصر بیگم اور خدیجہ ہیں مسٹر محمد نے 1952 میں سیاست میں قدم رکھا۔
انہوں نے کیرالہ پردیش کانگریس کے ممبر اور جنرل سکریٹری، کالی کٹ ڈسٹرکٹ کانگریس کے سکریٹری اور ملاپورم ڈسٹرکٹ کانگریس کے صدر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ انڈین نیشنل ٹریڈ یونین کانگریس (انٹک) کے سرگرم رکن تھے۔
وہ پہلی بار 1977 میں کیرالہ قانون ساز اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ وہ 1980 میں ضمنی انتخاب کے ذریعے دوبارہ منتخب ہوئے۔ کیرالہ اسمبلی کے8ویں سے 13ویں قانون ساز اسمبلی (1987، 1991، 1996، 2001، 2006، 2011) تک انہوں نے اسی نیلمبور حلقے سےبطور کانگریس امیدوارنمائندگی کی۔
جنوری 1980 سے اکتوبر 1981 تک، وہ ای کے نینار کی قیادت میں وزارت میں محنت اور جنگلات کے وزیر رہے۔ بعد میں، اپریل 1995 سے مئی 1996 تک، وہ اے کے انٹونی کی سربراہی میں وزارت میں محنت اور سیاحت کے وزیر رہے۔
وہ ستمبر 2004 سے اومن چانڈی (2004-2006) کی سربراہی میں وزارت میں بجلی کے محکمے کے وزیر تھے۔ وہ 2011 سے 2016 تک اومن چانڈی کی دوسری مدت میں بجلی اور ٹرانسپورٹ کے وزیر تھے۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے مسٹرمحمد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔