آندھراپردیش

جگن اے پی کی بدحالی کی وجہ:شرمیلا

اے پی کانگریس کی سربراہ وائی ایس شرمیلا نے کہا ہے کہ ترقی کے بغیر ریاست کی بدحالی کی وجہ وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی ہیں۔

حیدرآباد: اے پی کانگریس کی سربراہ وائی ایس شرمیلا نے کہا ہے کہ ترقی کے بغیر ریاست کی بدحالی کی وجہ وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی ہیں۔

متعلقہ خبریں
آندھراپردیش کے صدر مقام کی کہانی میں نیا موڑ
نتائج کے اعلان کے بعد 15 دنوں تک مرکزی فورس کی 25 کمپنیاں برقرار رکھنے کی ہدایت
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
شرمیلا کی امین پیر درگاہ پر حاضری
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان

انہوں نے کاکناڈامیں کانگریس کے لیڈروں اورکارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے جگن کے ریمارکس کا جواب دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کانگریس پارٹی نے ریاست اور ان کے خاندان کو تقسیم کر دیا ہے۔

شرمیلا نے کہاکہ وائی ایس خاندان کی تقسیم کی وجہ جگن ہیں۔ بھگوان اور ان کی والدہ وجئے اماں اس کا ثبوت ہیں۔شرمیلانے کہاکہ جب وائی ایس آرکانگریس پارٹی مشکل حالات سے گذررہی تھی تو اُس وقت 18 ایم ایل ایز نے استعفیٰ دے دیاتھا۔

ایسے حالات میں پارٹی کو بچانے کیلئے خود انہوں نے 3,200 کلومیٹر کی یاترا کی تھی۔ شرمیلا نے کہاکہ جب بھی ضرورت پڑی انہوں نے اپنے بھائی جگن کی کامیابی کیلئے مہم چلائی تھی۔

a3w
a3w