تلنگانہ
تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ میں شیر کی موجودگی سے سنسنی
اس بات کی اطلاع محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو دی گئی جنہوں نے وہاں پہنچ کراس کے پنجوں کے نشانات سے اس بات کی توثیق کی کہ یہ شیر کے پنجوں کے نشانات ہیں۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ میں شیر کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔ضلع کے متپلی علاقہ میں اس جنگلی جانورکو مقامی کسانوں نے کھیت میں دیکھا اورخوفزدہ ہوگئے۔
اس بات کی اطلاع محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو دی گئی جنہوں نے وہاں پہنچ کراس کے پنجوں کے نشانات سے اس بات کی توثیق کی کہ یہ شیر کے پنجوں کے نشانات ہیں۔
ان عہدیداروں نے مقامی کسانوں کو مشورہ دیا کہ وہ تنہا اپنے کھیتوں میں نہ جائیں بلکہ گروپ کی شکل میں جائیں اوررات کے وقت گھروں سے نکلنے سے گریز کریں۔
محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے شیر کو پکڑنے کے اقدامات کئے ہیں۔