تلنگانہ
تلنگانہ کے کومرم بھیم آصف آباد ضلع میں شیر کی موجودگی سے سنسنی
دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں دو بڑے شیر علاقہ میں دیکھے گئے ہیں جس کے باعث مویشی چروانے والے، بکریاں چروانے والے اور روزانہ کھیتوں کا رخ کرنے والے افراد کو خاص احتیاط کا مشورہ دیاگیا ہے۔ حکام نے مشورہ دیا ہے
حیدرآباد: تلنگانہ کے کومرم بھیم آصف آباد ضلع میں شیر کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔ضلع کے کرشناپورم گاؤں کے مضافات میں شیر کے گھومنے کی تصدیق محکمہ جنگلات کے حکام نے کی ہے۔
جنگلات کے حکام نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھیتوں میں کام کرنے والے کسان گروپوں کی شکل میں جائیں اور شام ہوتے ہی جلد از جلد گھروں کو واپس لوٹ آئیں۔
دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں دو بڑے شیر علاقہ میں دیکھے گئے ہیں جس کے باعث مویشی چروانے والے، بکریاں چروانے والے اور روزانہ کھیتوں کا رخ کرنے والے افراد کو خاص احتیاط کا مشورہ دیاگیا ہے۔ حکام نے مشورہ دیا ہے
کہ اگر کہیں شیر دکھائی دے تو فوراً محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو اطلاع دیں تاکہ مناسب کارروائی کی جاسکے۔