قومی

سنسیکس 80 ہزار کے پار

امریکی اعداد و شمار کی بنیاد پر ستمبر میں فیڈ ریزرو کی جانب سے شرح سود میں کمی کے امکانات کم ہونے کے بعد عالمی اسٹاک مارکیٹوں کی ریکارڈ بلندیوں کو چھونے کی بدولت مقامی سطح پر ہیلتھ کیئر، آئی ٹی، ٹیلی کام، آٹو اور ٹیک سمیت سولہ گروپس میں خریداری سے آج سنسیکس 80 ہزاری ہوگیا۔

ممبئی: امریکی اعداد و شمار کی بنیاد پر ستمبر میں فیڈ ریزرو کی جانب سے شرح سود میں کمی کے امکانات کم ہونے کے بعد عالمی اسٹاک مارکیٹوں کی ریکارڈ بلندیوں کو چھونے کی بدولت مقامی سطح پر ہیلتھ کیئر، آئی ٹی، ٹیلی کام، آٹو اور ٹیک سمیت سولہ گروپس میں خریداری سے آج سنسیکس 80 ہزاری ہوگیا۔

بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 62.87 پوائنٹس بڑھ کر پہلی بار 80 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کے پار 80049.67 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 15.65 پوائنٹس بڑھ کر 24302.15 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔

اس دوران بڑی کمپنیوں کی طرح درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں کے حصص میں بھی خریداری ہوئی، جس کی وجہ سے بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.60 فیصد اضافے کے ساتھ 47083.96 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.62 فیصد اضافے کے ساتھ 53775.13 پوائنٹس ہوگیا۔

اس دوران بی ایس ای میں کل 4021 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 2185 میں تیزی، 1742 میں گراوٹ، جبکہ 94 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح نفٹی کی 23 کمپنیاں سبز جب کہ 27 سرخ نشان پر رہیں۔

بی ایس ای کے 16 گروپس میں خریداری ہوئی۔ اس سے کموڈیٹیز 0.08، سی ڈی 0.46، انرجی 0.17، ہیلتھ کیئر 1.17، انڈسٹریلز 0.47، آئی ٹی 1.12، ٹیلی کام 0.73، یوٹیلیٹیز 0.02، آٹو 0.88، بینکنگ 0.16، کیپٹل گڈز 0.31، میٹل0.20، پاور 0.26، ریلٹی 0.51، ٹیک 0.98، اور سروسز گروپ کے حصص 0.98 مضبوط رہے۔

بین الاقوامی سطح پر تیزی کا رجحان رہا۔ اس دوران برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.90، جرمنی کا ڈی اے ایکس 0.36، جاپان کا نکیئی 0.82 اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.28 فیصد چڑھ گیا، جب کہ چین کے شنگھائی کمپوزٹ میں 0.83 فیصد کی گراوٹ رہی۔