تجارت
ابتدائی کاروبارمیں سینسیکس ایک ہزار پوائنٹس لڑھکا
بی ایس ای کا 30 حصص والا سینسیکس 690.10 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 76,638.09 پر کھلا۔ خبر لکھنے کے وقت یہ 1,000.01 پوائنٹس (1.29 فیصد) گر کر 76,318.28 پر تھا۔
ممبئی: گھریلو اسٹاک مارکیٹوں میں پیر کو ابتدائی کاروبار میں کمی دیکھی گئی۔
بی ایس ای کا 30 حصص والا سینسیکس 690.10 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 76,638.09 پر کھلا۔ خبر لکھنے کے وقت یہ 1,000.01 پوائنٹس (1.29 فیصد) گر کر 76,318.28 پر تھا۔
نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 50 انڈیکس بھی 206.05 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 23,970.10 پر کھلا۔ تادم تحریر یہ 369.50 پوائنٹس یعنی 1.52 فیصد گر کر 23,890 پر تھا۔
مارکیٹ میں تمام شعبوں میں گراوٹ رہی۔ کنزیومر ڈیوریبل، بینکنگ، آٹو، فنانس اور تیل و گیس سیکٹرزکے انڈیکس زیادہ گرگئے۔