قومی

چنڈی گڑھ میں بس پلٹنے سے متعدد مسافر زخمی

مقامی لوگوں نے فوراً پولیس اور ایمبولینس کو اطلاع دی۔ زخمیوں کو قریبی سیکٹر-16 کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ زیادہ تر مسافروں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

چنڈی: چنڈی گڑھ میں جمعے کے روز چنڈی گڑھ ٹرانسپورٹ انڈرٹیکنگ (سی ٹی یو) کی ایک بس بے قابو ہو کر پلٹ گئی، جس کے نتیجے میں کئی مسافر زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
وزیر اعلی کی رہائش گاہ کے باہر سڑک عام لوگوں کیلئے نہیں: سپریم کورٹ
خوفناک سڑک حادثہ، تیز رفتار گاڑی نے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین کو کچل دیا

عینی شاہدین کے مطابق، بس تیز رفتار سے جا رہی تھی ۔اچانک ڈرائیور اس پر کنٹرول کھو بیٹھا اور بس سائیکل ٹریک پر چڑھ کر پلٹ گئی۔

یہ بس منی ماجرا سے سیکٹر-17 بس اسٹینڈ کی طرف جا رہی تھی۔ بس میں تقریباً 20 سے 22 مسافر سوار تھے۔

مقامی لوگوں نے فوراً پولیس اور ایمبولینس کو اطلاع دی۔ زخمیوں کو قریبی سیکٹر-16 کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ زیادہ تر مسافروں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کے افسران موقع پر پہنچے اور بس کو کرین کی مدد سے سڑک سے ہٹا دیا گیا۔ پولیس نےمعاملہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے کی اہم وجہ بس کی تیز رفتاری مانی جا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مکمل تحقیقات کے بعد ہی اصل وجوہات کا پتا چل سکے گا۔