تلنگانہ

تلنگانہ: لاٹھیوں سے حملہ، دو رشتہ داروں نے ایک دوسرے کوقتل کردیا

پولیس کے مطابق54سالہ شخص بی یادیا نے تقریباً 10 سال قبل اپنی بیوی کا قتل کر دیا تھا اور اسے اس معاملہ میں مجرم قرار دے کر جیل بھیج دیا گیا تھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے رنگاریڈی ضلع کے مدگل منڈل میں اتوار کی رات ہوئے جھگڑے کے بعد دورشتہ داروں نے ایک دوسرے کا قتل کردیا۔

متعلقہ خبریں
کانگریس حکومت چھ ضمانتوں کو نافذ کرنے میں ناکام : فراست علی باقری
نرمل میں 2 روزہ ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا اختتام
جمعیتہ علماء حلقہ عنبرپیٹ کا مشاورتی اجلاس، اہم تجاویز طئے پائے گئے
اہل باطل ہمیشہ سے پیغام حق کو پہچانے سے روکتے رہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
نرمل میں ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا افتتاح

پولیس کے مطابق54سالہ شخص بی یادیا نے تقریباً 10 سال قبل اپنی بیوی کا قتل کر دیا تھا اور اسے اس معاملہ میں مجرم قرار دے کر جیل بھیج دیا گیا تھا۔

دو سال قبل، وہ جیل سے رہا ہوا تھا اور مدگل منڈل میں مقیم تھا۔اتوار کی شام گاؤں میں ایک تقریب کے دوران یادایا کا بہنوئی سرینو،یادیا کے گھر اس سے ملنے گیا۔

ان دونوں میں کسی بات پر بحث وتکرارہوئی جس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے پر لاٹھیوں سے حملہ کیا۔اس حملہ میں دونوں کے سر پر شدید چوٹیں آئیں۔ دونوں کی بعد ازاں موت ہوگئی۔