امریکہ و کینیڈا

امریکہ کی کئی ریاستیں شدید گرمی کی لپیٹ میں، درجہ حرارت 55 ڈگری کو چھو گیا

امریکہ کی کئی ریاستوں میں سورج قہربرسا رہا ہے، لاس ویگاس میں پارہ مسلسل پانچویں دن 46 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

واشنگٹن: امریکہ کی کئی ریاستوں میں سورج قہربرسا رہا ہے، لاس ویگاس میں پارہ مسلسل پانچویں دن 46 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

متعلقہ خبریں
امریکہ میں ایک ماہ میں 4 ہندوستانی طالب علم ہلاک
آندھرا پردیش کی میڈیکل طالبہ شیخ ظہیرہ ناز جاں بحق
ہند۔ امریکہ۔ سعودی۔ امارات، ریلوے معاملت کا اعلان متوقع

تفصیلات کے مطابق امریکہ اس وقت شدید گرمی کی زدمیں ہے، ریاست کیلیفورنیا کی ’’ڈیتھ ویلی‘‘ میں درجہ حرارت 55 ڈگری کو چھو گیا ہے۔

تاہم شدید گرمی کے باوجود سیاح ڈیتھ ویلی پہنچ گئے، نیشنل پارک کے فرنس کریک وزیٹرز سینٹر کے باہر نصب تھرمامیٹر کے ساتھ سیاح ہائی ٹمپریچر کی یادگار کے طور تصاویر بنواتے اور سیلفیاں لیتے رہے۔

نیشنل ویدرسروس کے مطابق کیلیفورنیا، نیواڈا، ایریزونا، اوریگان، ایڈاہو، الاباما اورمسیسیپی کی ریاستیں شدید گرمی کی زد میں ہیں۔ کیلیفورنیا اور نیواڈا میں آنے والے ہفتے میں روزانہ ریکارڈ بلند درجہ حرارت دیکھنے کی توقع ہے۔

حکام کے مطابق مغرب اور بحر الکاہل کے شمال مغرب میں درجنوں مقامات پر گرمی کے پچھلے تمام ریکارڈ ٹوٹے ہیں، اور رواں ہفتے درجہ حرارت کے مزید 165 سے زیادہ روزانہ کے ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز متحدہ عرب امارات میں درجہ حرارت 50 ڈگری سے تجاوز کر گیا تھا، یو اے ای حکام کے مطابق گرمی کی لہر پانچ دن تک جاری رہنے کا امکان ہے، متحدہ عرب امارات میں آج بھی درجہ حرارت 42 ڈگری ہے جب کہ اس کی شدت 50 سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا رہی ہے۔

a3w
a3w