دہلی

طلبہ کو عنقریب اسکل انڈیا پاسپورٹ کی اجرائی

ہندوستان کے ہنرمند نوجوانوں کو عنقریب اسکل انڈیاپاسپورٹ ملے گا جو پاسپورٹ کے ساتھ طلبہ کی اسکل ٹریننگ کا سرٹیفکیٹ بھی ہوگا۔

نئی دہلی: ہندوستان کے ہنرمند نوجوانوں کو عنقریب اسکل انڈیاپاسپورٹ ملے گا جو پاسپورٹ کے ساتھ طلبہ کی اسکل ٹریننگ کا سرٹیفکیٹ بھی ہوگا۔

روزگار کیلئے بیرون ملک جانے والے ہندوستانیوں کو پہلی مرتبہ اسکل انڈیا پاسپورٹ دیاجائے گا۔ ڈیجیٹل معیشت میں روزگار کے کئی امکانات اُبھرے ہیں جن میں بلاک چین‘ بگ ڈاٹا‘ اور انٹرنیٹ آف تھنگس(آئی اوٹی) جیسی نیوایج ٹکنالوجیز شامل ہیں۔

آج اندرون وبیرون ملک ڈاٹاایکسپرٹس کی بڑی مانگ ہے تاہم ملک میں کئی ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ ٹکنالوجی کورسیس بعض میٹروشہروں تک محدود ہیں۔ مرکزی حکومت ملک بھر میں 30 اسکل انڈیا انٹرنیشنل سنٹرس کھولنے والی ہے۔

اسکل انڈیا پاسپورٹ کی سہولت ان مراکز کو دی جائے گی۔ یہ مراکز ضرورت کے مطابق ٹریننگ دیں گے۔ وزارت اسکل ڈیولپمنٹ نے ٹریننگ کے لئے آسٹریلیا‘ کینڈا‘ فن لینڈ‘جرمنی‘ آئرلینڈ‘ جاپان‘اردن‘ملایشیا‘ مالدیپ‘ مراقش اور سویڈن جیسے ممالک کے ساتھ معاہدے کئے ہیں۔ماہرین کے بموجب ہاسپٹالیٹی اینڈکیئر سے جڑی اسکلڈورک فورس کی مانگ دنیا کے کئی ممالک میں مسلسل بڑھ رہی ہے۔ عالمی مانگ کی مطابقت میں کورسس ڈیزائن کئے گئے ہیں۔

a3w
a3w