حیدرآباد

تلگو ریاستوں میں شدید سردی۔ حیدرآباد میں کہرکی چادر

تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں سردی کی لہر شدت اختیار کرتی جا رہی ہے جس کی وجہ سے عوام میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ سردی کا یہ اثر نہ صرف دیہی اضلاع بلکہ دارالحکومت حیدرآباد میں بھی نمایاں طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

حیدرآباد: تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں سردی کی لہر شدت اختیار کرتی جا رہی ہے جس کی وجہ سے عوام میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ سردی کا یہ اثر نہ صرف دیہی اضلاع بلکہ دارالحکومت حیدرآباد میں بھی نمایاں طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد کے بیشتر مقامات میں سردی کی لہر برقرار
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
حیدرآباد میں اسٹیٹ اساتذہ یونین تلنگانہ کی جانب سے دعوۃ الافطار تقریب کا انعقاد
مائنارٹی سب پلان کے نفاذ کا مطالبہ، ایس سی، ایس ٹی، بی سی و مسلم فرنٹ کے وفد کی محمد اظہرالدین سے ملاقات
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی

شہر میں گزشتہ کئی سالوں کے مقابلہ میں اس مرتبہ ریکارڈ توڑ سردی ہورہی ہے۔خاص طور پر حیدرآباد کے مضافاتی علاقوں میں روزانہ صبح کے وقت گھنی کہرچھائی رہتی ہے۔ اس خطرناک کہر کی وجہ سے آؤٹر رنگ روڈ اور دیگر شاہراہوں پرروشنی انتہائی کم ہو گئی ہے جس کے باعث حکام نے گاڑی چلانے والوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

کئی مقامات پر صبح 9 بجے کے بعد بھی صورتحال ایسی رہتی ہے کہ سڑک پر آگے چلنے والی گاڑیاں نظر نہیں آتیں۔


محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق آنے والے دو سے تین دنوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سردی سے بچاؤ کے لیے ضروری اقدامات کریں، خاص طور پر ضعیف افراداور بچوں کا خیال رکھیں۔