حیدرآباد

گودریج کمپنی کے وفد کی چیف منسٹر سے ملاقات

ریونت ریڈی نے کمپنی کے نمائندوں کو کارپوریٹ ذمہ داری کے تحت ریاست میں اسکل ڈیولپمنٹ کو فروغ دینے کا مشورہ د یا۔ اس موقع پر ریاستی وزیر صنعت ڈی سریدھر بابو، چیف سکریٹری اے شانتی کماری اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔

حیدر آباد: ملک کی معروف گودریج ایگرویٹ کمپنی کے ایک وفد نے آج ڈاکٹر بی آر امبیڈکر سکریٹریٹ پہنچ کر چیف منسٹر اے ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔ کمپنی کی جانب سے پہلے ہی سے تلنگانہ میں متعدد کاروبار چلائے جارہے ہیں، جن میں خوردنی تیل، ڈیری پراڈکس، ایگرو اور وٹرنری سرویسس، ایگرو کمیکلس، انیمل فیڈ قابل ذکر ہے۔

متعلقہ خبریں
کوکا کولہ کے اعلی سطحی وفد کی چیف منسٹر سے ملاقات
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری

 گودریج ایگرویٹ کمپنی ملیشیاء کی سم کمپنی کے ساتھ تعاون و اشتراک کرتے ہوئے ضلع کھمم میں انٹگریٹیڈ پام آئیل پروسنسنگ کامپلکس کی تعمیر پر کام کررہی ہے۔ آج کمپنی کے منیجنگ ڈائرکٹر بلرام سنگھ یادو نے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے مختلف اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔

 ریونت ریڈی نے کمپنی کے نمائندوں کو تلنگانہ میں رئیل اسٹیٹ، فرنیچر اور اشیاء ضروریہ کے شعبوں میں موجود وسیع مواقعوں سے استفادہ کرنے کا مشورہ دیا۔ چیف منسٹر نے وعدہ کیا کہ ریاستی حکومت گودریج ایگرویٹ کے نمائندوں کوآئیل پام اور ڈیری کاروبار کو مزید وسعت دینے کے لئے ممکنہ تعاون کیا جائے گا۔

 ریونت ریڈی نے کمپنی کے نمائندوں کو کارپوریٹ ذمہ داری کے تحت ریاست میں اسکل ڈیولپمنٹ کو فروغ دینے کا مشورہ د یا۔ اس موقع پر ریاستی وزیر صنعت ڈی سریدھر بابو، چیف سکریٹری اے شانتی کماری اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔

 قبل ازیں چیف منسٹر اے ریونت ریڈی سے جنرل منیجر ساؤتھ سنٹرل ریلوے ارون کمار جین نے خیر سگالی ملاقات کی۔ دونوں نے ریاست تلنگانہ میں ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے حدود میں جاری مختلف ریلوے پروجیکٹس کے موقف پر تبادلہ خیال کیا۔

a3w
a3w