تلنگانہ میں شدید سردی کی لہر، کئی اضلاع میں ا یلو الرٹ جاری
دوسری جانب آندھرا پردیش اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ریاست کے بعض اضلاع میں بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ چتور اور تروپتی اضلاع میں کہیں کہیں ہلکی تااوسط بارش کا امکان ہے جبکہ کرشنا، باپٹلہ، پرکاشم، نیلور، شری ستیہ سائی اور انامیا اضلاع کے بعض حصوں میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ اوراے پی میں سردی کی شدت میں اچانک اضافہ ہوا ہے اور درجہ حرارت میں مسلسل گراوٹ درج کی جا رہی ہے۔ حیدرآباد، میدک، راجندر نگر اور پٹن چیرو جیسے علاقوں میں گزشتہ روز کے مقابلہ درجہ حرارت میں ایک سے دو ڈگری کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ریاست میں رات کا درجہ حرارت بعض مقامات پر 10 ڈگری سے کم تک گر گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست میں آئندہ دو دنوں تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم کئی اضلاع میں اقل ترین درجہ حرارت معمول سے 2 سے 3 ڈگری کم ہوسکتا ہے۔ اسی صورتحال کے پیش نظر عادل آباد، نرمل، کومرم بھیم آصف آباد، منچریال، نظام آباد، جگتیال، کاماریڈی، جے شنکر بھوپال پلی، میدک، سنگاریڈی، ورنگل، ہنمکنڈہ، جنگاؤں، حیدرآباد، رنگاریڈی اور وقارآباد اضلاع کے لئے ایلوالرٹ جاری کیا گیا ہے۔